لاہور ( این این آئی) مزاحیہ شو کی اینکر عائشہ جہانزیب نے کہا ہے کہ مجھے مہندی لگانے کا بڑا شوق ہے ، مہندی لگانے کی روایت آج سے نہیں بلکہ یہ 80ہزار سال پرانی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان ، افریقہ ،
میڈل ایسٹ سمیت دیگر ممالک میں بھی مہندی کا استعمال ہوتا ہے لیکن بازار میں ملنے والی مہندی میں کیمیکل ہوتے ہیں جو جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں ، میں مہندی کے پتے لیکر انہیں پیس کر پھر اس کا استعمال کرتی ہوں اور اس کا جو رنگ آتا ہے اس کا کوئی جواب نہیں ۔ عائشہ جہانزیب نے کہا کہ مہندی لگانے سے جہاں ہاتھ پائوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے وہاں اگر آپ اپنے پائوں میں مہندی لگائیں گے تو اس سے اندرونی گرمی کم ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے ہاں صرف تہواروں کے موقع پر مہندی لگانے کا رواج ہے جبکہ دیہاتوں میں آج بھی یہ روایت موجود ہے ۔