باہو بلی 2کی ہیروئن انوشکا کو فلم سے اچانک نکال دیا گیا ۔۔ وجہ ایسی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

12  جولائی  2017

ممبئی (این این آئی)رواں برس اپریل میں ریلیز ہونے والی فلم ‘باہو بلی 2‘ کی جوڑی پربھاس اور انوشکا شیٹھی کو خوب پذیرائی ملی۔باہو بلی 2 فلم نے بزنس کے ایسے ریکارڈ قائم کیے، جو کسی کے گمان میں بھی نہ تھے۔ کہ ’’ساہو‘‘‘ 2018 میںتامل‘ ’تیلگو‘‘ اور ’’ملایم‘‘ زبانوں میں ریلیز کی جائے گی-

فلم کی کامیابی کے بعد باہوبلی ڈائریکٹر ایس ایس راجا ماؤلی نے پربھاس کے ساتھ ’ساہو‘ بنانے کا اعلان کیا، جس کے لیے سب سے پہلے کترینہ کیف کو بطور ہیروئن پیش کش کی گئی، مگر انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔کترینہ کیف کے انکار کے بعد ایس ایس راجا ماؤلی نے مجبور ہوکر شردھا کپور سے رابطہ کیا، جنہوں نے بھی ہیروئن کا کردار ادا کرنے کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا۔بولی وڈ کی خوبصورت اداکاراؤں کی جانب سے انکار کے بعد ایس ایس راجا ماؤلی نے پربھاس کے مقابلے انوشکا شیٹھی کو ہی بطور ہیروئن کاسٹ کیا۔مگر اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ہدایت کار نے انوشکا شیٹھی کو بھی اضافی وزن کے باعث فلم سے خارج کردیا۔بولی وڈ لائف کے مطابق انوشکا شیٹھی کو پہلے ہی فلم کے مطابق اپنے وزن کو کم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر اداکارہ نے عمل بھی کرنا شروع کردیا تھا۔اداکارہ نے بڑی محنت کی، اور فلم میں کردار کے حوالے سے تربیت بھی لینا شروع کردی، مگر اب تک وہ اپنا وزن کم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

انوشکا شیٹھی کا وزن اس وقت بھی فلم کے کردار کے مقابلے 7 سے 8 کلو اضافی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس راجا ماؤلی نے انوشکا شیٹھی کو فلم سے خارج کرتے ہوئے دوسری ہیروئن کی تلاش کا کام شروع کردیا۔خیال رہے کہ ’’ساہو‘‘‘ 2018 میںتامل‘ ’تیلگو‘‘ اور ’’ملایم‘‘ زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…