جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

دو ’’شیطان ‘‘ ، مسلمانوں کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،وینا ملک

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے بھارت اور اسرائیل کو زمین پر بسنے والے دو ’’شیطان ممالک‘‘ اور ان کے وزرائے اعظم کو مسلمانوں کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیدیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں اسرائیل کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مختلف دو طرفہ معاہدوں پر دستخط بھی کرچکے ہیں۔

ویناملک نے ملاقات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بھارت اور اسرائیل کو زمین پر بسنے والے ’’دو شیطان ممالک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کامقصد صرف اور صرف مسلمانوں کی تباہی ہے، یہ دونوں مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ اسرائیل اسی طرح ہے جیسے سانپ سے ملنے سنپولا جارہا ہے اور یہ کہ مودی (اس دورے میں) اپنے ’بڑے ابو‘ یعنی اسرائیلی وزیراعظم سے مل رہے ہیں۔ویناملک نے دونوں ممالک کو فطرتاً ایک ہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل نے کشمیر اور فلسطین میں ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے اور نہتے مسلمانوں کو سخت اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔ وینا کا کہنا تھا کہ کہا تو یہ جارہا ہے کہ اس دورے مقصد دراصل دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے لیکن حقیقتاً اس دورے کے پیچھے دفاعی مقاصد نظر ا?رہے ہیں۔واضح رہے کہ نریندر مودی پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں جنہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…