جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

دی کپل شرما شو ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگیا

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بھارت کے مقبول مزاحیہ اداکار کپل شرما کے کامیڈی پروگرام میں بھارتی سیاستدان کی جانب سے خواتین کے خلاف نازیبا کلمات کی ادائیگی کے باعث دی کپل شرما شو ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگیا۔بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ پروگرام دی کپل شرما شوکا شمارکچھ عرصہ پہلے تک بھارت کے پسندیدہ ترین شوز میں ہوتا تھا اور شو نے مقبولیت میں باقی تمام پروگرامز کو پیچھے چھوڑدیا تھا لیکن رواں

سال اپریل میں کپل اورسنیل گروور کے درمیان جہازمیں پیش آنیوالے ناخوشگوارواقعے نے شو کی مقبولیت کا گراف نیچے گرادیا تاہم کپل کی کڑی محنت اور کوششوں کے بعد شو دوبارہ مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا، لیکن ایک بار پھر دی کپل شرما شو مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند روز قبل دی کپل شرما شو میں بھارتی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے اہم ارکن کمار وشواس، مشہور بھارتی شاعرہ شبینہ ادیب اور ڈاکٹر راحت ایندوری مدعو تھے شو کو مزیدار بنانے کیلئے کمار وشواس نے خواتین کے خلاف مزاقا چند نازیبا کلمات کہنے شروع کردئیے جس کے باعث شو میں موجود خواتین کی سخت دل آزاری ہوئی کمار وشواس کے اس عمل نے بھارتی خواتین کو سخت مشتعل کردیا اور وہ ان کے خلاف میدان میں اتر آئیں ۔بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کمار وشواس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروادی ہے اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے دی کپل شرماشو کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کپل کو سوچ سمجھ کر مہمانوں کو شو میں مدعو کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…