ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’غریب کی محبت بھی گناہ ہے ‘‘

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)اداکارائوں کے بے شمار پرستار ہوتے ہیں جوانہیں خطوط بھی لکھتے ، تحفے تحائف بھی بھیجتے ہیں ۔وہ ان کے ساتھ تصاویر اتروانے ،آٹو گراف لینے اور ان کے ساتھ چند لمحات گزارنے کے بے حدخواہش مند ہوتے ہیں۔ ایسا ہی ایک پرستار کویت کاایک بزنس مین معظم علی بھی تھا جوماضی کی مقبول اداکارہ دیبا کو کویت سے خطوط اور تحائف بھیجتا تھا۔

قیمتی تحائف تعداد اتنی زیادہ ہوتی تھی کہ دیبا اسکے خلوص اور چاہت سے متاثر ہونے لگیں۔ کچھ عرصہ بعد معظم علی پاکستان آیا تو اس کے ساتھ تحائف سے بھرے ہوئے سوٹ کیس تھے۔ جو اسنے دیبا کے قدموں میں رکھ دئیے ۔ دیبا نے اس سے متاثر ہو کر اسے اپنے گھر بطورمہمان ٹھہرایا اور دونوں میں عہد و پیماں ہونے لگے ۔ دونوں ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہوگئے۔ کچھ دنوں بعد معظم علی واپس کویت چلا گیا۔ کچھ عرصہ بعد اداکار حبیب نے ایک فلم پردیس بنانے کا اعلان کیا جس میں دیبا کو بطور ہیروئن کاسٹ کیا۔ جبکہ ہدایت کار ثقلین رضوی تھے۔ کہانی کی ضرورت کے تحت فلم کی شوٹنگ لندن میں ہونا طے پائی۔ جب یہ بات دیبا کے علم میں آئی اس نے پروگرام بنایا کہ لندن جاتے ہوئے چند دن معظم علی کے پاس قیام کریگی۔ دیبا کی یہ خواہش فلمساز حبیب نے مان لی۔ جب دیبا کویت پہنچی تو وہ پہلے اپنے ایک عزیز کے گھر ٹھہری اور اسے معظم علی کا ایڈریس دیا۔ جس کے جواب میں معلوم ہواکہ معظم علی ایک عام درزی ہے اور کویت میں رہ کر اپنے والدین اور بہن بھائیوں کیلئے محنت مزدوری کرتا ہے ۔

یہ سن کر دیبا کے خواب چکنا چورہوگئے ۔اسکا دماغ مآف ہوگیا ۔وہ معظم علی کواپنے خوابوں کا شہزادہ سمجھتی رہی اور وہ کچھ اور نکلا ۔وہ اچانک معظم علی کی دکان پرپہنچ گئی اور اسکی دل بھر کر بے عزتی کی۔ معظم علی نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ دیبا یوں اس کے پیچھے کویت چلی آئے گی۔اسکا بھی دل ٹوٹ گیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…