ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی کے والد چل بسے

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی کے والد چل بسے۔ بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی کے والد وی کے جیٹلی طویل علالت کے بعد دم توڑ گئے جس کے بعد وہ دبئی میں اپنا قیام مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئی ہیں تاکہ والد کی آخری رسومات میں شامل ہو سکیں۔سلینا جیٹلی بھی حاملہ ہونے کی وجہ سے دبئی میں مقیم تھیں جن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی توقع ہے۔وی کے جیٹلی کافی عرصے سے علیل تھے جو کئی بار ہسپتال میں زیر علاج بھی رہ چکے ہیں ۔سلینا جیٹلی نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر انٹر نیٹ پر شیئر کی تھی ، وہ پہلے ہی جڑواں بچوں کی ماں ہیں اور اب دوبارہ جڑواں بچوں کی پیدائش کی توقع کی جا رہی ہے ۔

بالی ووڈکی دنیا سے مزید خبریں پڑھیں

سونم کپور کی پیرس کوشر ویک 2017 میں ریمپ پر واک کی تصویر جاری

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی پیرس کوشر ویک 2017 میں ریمپ پر واک کی تصویر جاری کر دی گئی ہے ۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق سونم کپور کی بہن ریحا کپور نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سونم کی پیرس کوشر ویک 2017 میں ریمپ پر واک کی تصویر شئیر کی ہے ۔تصویر میں سونم نے سفید رائل گاؤن جس پر سلور کا کام کیا گیا ہے زیب تن کر رکھا ہے جس میں وہ بہت دلکش دکھائی دے رہی ہیں ۔

ارجن رام پال کی نئی فلم ڈیڈی 8ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی(آن لائن)بالی وڈاداکار ارجن رام پال کی نئی فلم ڈیڈی کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔فلم 8ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجن رام پال فلم ڈیڈی میں سیاست دان ارن گوالی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔فلم کے ہدایتکار اشیم اہلووالیہ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ فلم ڈیڈی21جولائی کی بجائے 8 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…