ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

سلمان اور کرینہ کی پرانی تصویر کی اصل کہانی سلمان خان کی زبانی

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ویسے تو اب سلمان خان اور کرینہ کپور باڈی گارڈ اور بجرنگی بھائی جان جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، اور امکان ہے کہ آئندہ بھی یہ ایک دوسرے کے ساتھ مزید فلمیں کریں گے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ سلمان خان، کرینہ کپور سے بڑے اور سینیئر اداکار ہیں، لیکن بولی وڈ سلطان خود کرینہ کپور کو سپر اسٹار تسلیم کرتے ہیں۔انٹرنیٹ پر سلمان خان اور کرینہ کپور کی ایک تصویر کئی مہینوں سے وائرل ہے، اس تصویر میں کرینہ کپور چھوٹی بچی دکھائی دے رہی ہیں۔اس تصویر پر کئی لوگوں نے شک ظاہر کیا کہ یہ تصویر جھوٹی ہے، مگر بعض فلمی شائقین نے بڑے اعتماد کے ساتھ اس تصویر کو حقیقی تسلیم کیا۔سچ اور جھوٹ کا پتہ لگانے کے لیے بولی وڈ لائف نے سلمان خان سے ایک انٹرویو کے دوران اس تصویر کی سچائی معلوم کی۔بولی وڈ لائف نے سلمان خان کو تصویر دکھا کر سوال کیا کہ کیا انہیں اس تصویر سے متعلق باتیں یاد ہیں؟بولی وڈ کے دبنگ ہیرو نے تصویر کو دیکھنے کے بعد بڑے آرام سے ہاں میں جواب دیا، اور پوری کہانی بتادی۔بجرنگی بھائی جان ہیرو نے ماضی کے جھرونکوں میں جھانکے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر ریاست کرناٹک کے شہر اڈوپی میں اس وقت لی گئی جب وہ اپنی فلم جگروتی کی شوٹنگ میں میں مصروف تھے، اور یہ تصویر اڈوپی شہر میں ان کے کمرے میں لی گئی۔سلمان خان نے کرینہ کپور کو بیبو کہتے ہوئے بتایا کہ وہ ببیتا جی کے ساتھ آئیں تھیں۔بولی وڈ سلطان نے اپنی گفتگو کے دوران تسلیم کیا کہ آج کل کرینہ کپور بولی وڈ کی سپراسٹار بن چکی ہیں۔

بالی ووڈ کی مزید چٹ پٹی خبریں

عمر کے لحاظ سے کردار کرنا پسند کرتی ہوں‘ بپاشا باسو

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ اب سولہ یا بیس سال کی لڑکی کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔ بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ عمر کے لحاظ سے کردار کرنا پسند کرتی ہوں، اب سولہ یا بیس سال کی لڑکی کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بپاشا باسو نے کہا کہ کبھی بڑے سٹارز دیکھ کر نہیں بلکہ اپنا کردار دیکھ کر فلمیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس عمر میں سولہ یا بیس سال کی کالج کی لڑکی کا کردار تو جچے گا نہیں اس لیے میں ایسی فلموں میں کام کرنا پسند نہیں کرتی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اتنا لمبا عرصہ فلم انڈسٹری میں گزارنا اس بات کا ثبوت ہے کہ فلم شائقین میرے کام کو اور مجھے پسند کرتے ہیں۔

زندگی سے خوش ہوں، توجہ صرف کام پر ہے‘ راشامی دیسی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ راشامی دیسی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شوہر سے طلاق کے تین سال بعد جب راشامی دیسی سے پوچھا گیا کہ وہ اب دوبارہ رشتہ ازدواج میں بندھنا پسند کریں گی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں بات نہیں کریں گی، یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل ان کی پوری توجہ اپنے کام پر ہے۔

سلمان خان نے شاہ رخ کی فلم کے ٹائٹل کو اپنی فلم کے ٹائٹل سے بہتر قراردیدیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنے قریبی دوست شاہ رخ خان کی نئی فلم کے ٹائٹل ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کو اپنی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ سے بہتر قرار دے دیا۔بالی ووڈ کے دو بڑے خانز سلمان اورشاہ رخ ماضی میں ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں اور ان کے تعلقات آپس میں اتنے کشیدہ تھے کہ دونوں ایک دوسرے کے بارے میں بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے تھے لیکن اب دونوں سپر اسٹارز ایک دوسرے کو بھائیوں سے بھی بڑھ کر قریبی دوست مانتے ہیں اور ایک دوسرے کی تعریف کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ حال ہی میں سلمان خان نے بڑے پن کی مثال پیش کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کے ٹائٹل کو اپنی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ سے بہتر قرار دیا۔سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ تیسری فلم ہے، پچھلی دونوں فلمیں ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘اور’’بجرنگی بھائی جان‘‘ باکس آفس پر سپرہٹ رہی تھیں، اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر کبیر خان کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دی۔بالی ووڈ سپر اسٹار نے ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم دو ممالک کے درمیان جنگ اور اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کے گرد گھومتی ہے، فلم میں ان کا کردار سیدھے سادے اور تھوڑے سْست انسان کا ہے جو ان کی گزشتہ فلموں کے مقابلے میں کافی منفرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد سلیم خان نے ٹیوب لائٹ میں میری اداکاری کو بے حد سراہا ہے جس نے مجھے بے انتہا خوشی دی ہے، فلم میں اپنے چھوٹے بھائی سہیل خان کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلمان کا کہنا تھا کہ حقیقی بھائی ہونے کی وجہ سے ہمارے جذبات فلم میں بالکل اصلی ہیں۔شاہ رخ خان کے کردار کے بارے میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ فلم میں مختصر لیکن جاندار کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کے ایک سین میں جب لوگ مجھ پر ہنس رہے ہوتے ہیں تو یہ بات شاہ رخ خان کو بہت بری لگتی ہے حالانکہ یہ فلم کا ایک سین تھا لیکن شاہ رخ اور میرا تعلق بھائیوں سے بڑھ کر ہے اس لئے ہم ایک دوسرے کے درد کو محسوس کرتے ہیں۔سلمان خان نے دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کے ٹائٹل کو اپنی فلم’’ ٹیوب لائٹ‘‘ سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کنگ خان کی فلم انرجی سے بھرپور ہے جبکہ میرا کردار ٹیوب لائٹ میں تھوڑا سست ہے لہٰذا کردار کے حساب سے ہم نے فلم کا نام ’’ٹیوب لائٹ‘‘ تجویز کیا۔واضح رہے کہ ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ چینی فنکارہ ژوژو مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور یہ فلم 24 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…