ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عید پر شاہ رخ خان کے لیے پشاوری چپل کا تحفہ تیار

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان عید پر پشاوری چپل پہنیں گے، ان کیلئے خصوصی چپل تیار ہوچکی ہیں، جو ممبئی روانہ کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پشاوری چپل کی دھوم بھارت تک پہنچ گئی ، پشاوری چپل پہننے کے شوقین کنگ خان کیلئے اسٹائلش چپل تیار ہوچکی ہے، ان کی چچا زاد بہن نے جب یہ آرڈر دیا تو کاریگر جہانگیر خان نے پختون روایات کے مطابق اپنی طرف سے تحفہ کے طور پر ہرن کی کھال سے خصوصی چپل تیار کی۔جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ماہ کی مدت میں یہ چپل تیار کی ہے۔اس سے قبل کاریگر نے دعوی کیا تھا کہ شاہ رخ خان نے اپنی فلم رئیس میں بھی ان کی بنائی ہوئی پشاوری چپل پہنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی فلم انڈسڑی کی کامیابی کیلئے آج بھی پر امید ہوں فلم سٹار یما خان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)فلم سٹار یما خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی کامیابی کیلئے آج بھی پر امید ہوں فلمسازوں کو عید پر منفر د فلمیں لاکر انڈسڑی کی رونقیں بحال کر نی چاہیے۔ اپنے ایک انٹرو یو میں ریما خان نے پاکستان فلم انڈسڑی کی جو ایک پہچان ہے اس کو ختم کر نے کی بجائے اس کو دوبارہ بحال کر نے کی ضرورت ہے جو صرف منفر د فلمیں بنانے سے ہی ممکن ہوسکتا ہے اور میں مایوس نہیں ہوں بلکہ آج بھی پاکستانی فلم انڈسڑی کی کامیابی کیلئے پر امید ہوں ۔

صائمہ خان نے خاتون کر کٹر بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیج کی مالکہ صائمہ خان نے خاتون کر کٹر بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کر کٹ سے سب سے زیادہ لگاؤ ہے اور جب بھی وقت ملتا ہے میں گھر میں کر کٹ کھیل کر اپنا شو ق پورا کر رہی ہوں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خان نے کہا کہ میں بچن سے ہی کر کٹر بننے کا شوق رہا ہے اور آج بھی اس شو ق میں کمی نہیں آئی اور میں چاہتی ہوں کہ میں باقاعدہ خاتون کر کٹر بن جاؤں مگر شوبز مصروفیات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکتا اور میں فارغ اوقات میں گھر میں ہی کر کٹر کھیل کر اپنا شوق پورا کر لیتی ہوں ۔

ماڈل حرا چوہدری نے ایک ماہ میں عید کیلئے 15فوٹو شوٹ کروانے کا ریکارڈ قائم کرد یا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نامور ماڈل حرا چوہدری نے ایک ماہ میں عید کیلئے 15فوٹو شوٹ کروانے کا ریکارڈ قائم کرد یا ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈلنگ کے شعبے میں تیزی کیساتھ آگے بڑ ھنے والی ماڈل حراچوہدری کی انتہائی مصروف ہو چکیں اور صرف رمضان کے مہینے میں حرا چوہدری نے عید کیلئے پندرہ فوٹو شوٹ کروائے ہیں اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں حراچوہدری نے کہا کہ میں فی الحال تمام تر توجہ ماڈلنگ پر مر کوز ہے مگر آنیوالے دنوں میں ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی نظر آؤں گی اور محنت کی وجہ سے مجھے ہر فورم پر کامیابی ملے گی ۔

فلم سٹار میگھا نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عید پر اسٹیج ڈرامہ کر نے سے معذرت کر لی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)فلم سٹار میگھا نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عید پر اسٹیج ڈرامہ کر نے سے معذرت کر لی ۔ ذرائع کے مطابق فلم سٹار میگھا اپنی ذاتی اور فیملی مصروفیات کی وجہ سے کئی ماہ سے اسٹیج سے الگ ہیں مگر ان کو عید پر اسٹیج ڈرامہ کر نے کیلئے بہت سے آفرز کی کئی گئیں مگر اسکے باوجود میگھا نے عید پر اسٹیج ڈرامے میں کام کر نے سے معذرت کر لی ہے ۔

ہمیشہ فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسا کہ ان کی پہلی فلم ہو ،سری دیوی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کا کہنا ہے کہ 50سال فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے باوجودانہیں ہمیشہ فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسا کہ ان کی پہلی فلم ہو ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سری دیوی آج کل اپنی نئی فلم مام میں مصروف ہیں ۔فلم 7جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

ابھیشیک بچن نے ایشوریہ اور بیٹی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے بیوی ایشوریہ اور بیٹی ارادھیا کی تازہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی جس میں ایشوریہ اور ان کی بیٹی ارادھیا لندن میں ایک پارک میں جھولے لے رہی ہیں جبکہ ابھیشیک کیمرہ مین کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اس خوبصورت منظر کو کیمری کی آنکھ میں محفوظ کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ ابھیشیک جے پی دتہ کی فلم پلٹن جبکہ ایشوریہ راکیش اوم پراکاش مہراکی فلم میں انیل کپور کے ساتھ نظرآئیں گی۔

عالیہ بھٹ فلم راضی میں پاکستانی آرمی آفیسر کی بیوی کا کردار ادا کریں گی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ میگھنا گلزار کی فلم راضی ، میں پاکستانی آرمی آفیسر کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ فلم بدریناتھ کی دلہنیا کی ریلیز کے 4 ماہ کے بعد ہدایتکار میگھنا گلزار کی فلم میں نظر آئیں گی جس میں عالیہ کشمیری لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو پاکستانی آرمی آفیسر وکی کوشال سے شادی کرتی ہے ۔فلم کی کہانی ہریندر سکا کے ناول کالنگ سہمت پر مبنی ہے۔جاسوسی اور تھرلر پر مبنی فلم کی شوٹنگ کشمیر اور پنجاب میں شروع کر دی گئی ہے جو جولائی میں مکمل کی جائے گی جبکہ ممبئی میں بھی فلم کے کچھ حصے کی شوٹنگ کی جائے گی۔

رواں سال بچھڑ جانے والے ستاروں کے اہلخانہ کی پہلی عید اداس گزرے گی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال بچھڑ جانے والے ستاروں کے اہلخانہ کی پہلی عید اداس گزرے گی ۔تفصیلات کے مطابق ایک سال کے دوران شوبز سے تعلق رکھنے والے نامور ستارے اس دنیا سے رخصت ہوئے جن میں نامور رائٹر فاطمہ ثریا بجیاں ،جنید جمشید ، فاروق ضمیر ، اسٹیج ڈرامے کے رائٹر وڈائریکٹر سحر عباس ، پی ٹی وی کے پروڈیوسر ، محمد شفیق ،لاڈلہ ،الطاف خان ، عامر ذکی گٹارسٹ ، کوریو گرافر ریڈی میٹ ، گلوکارہ ریحانہ اختر ،موسیقار وجاہت عطرے ، قسمت بیگ اوراپا بانو قدسیہ شامل ہیں ۔یہ ستارے اپنے پیاروں کو صدمہ دے کر جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے اس سال ان کے اہل خانہ اورپرستار ان کے بغیر اداس عید منائیں گے ۔ مگر یہ فنکارہمیشہ اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…