ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹوں نے بھارت سے مدد طلب کرلی‘ بھارتی اخبار کا دعویٰ‎‎

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نامور پاکستانی گلوکار مہدی حسن کے بیٹے نے اپنے والد کے مزار کی تعمیر اور اس کی دیکھ بھال کیلئے بھارت حکومت سے مدد طلب کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق مہدی حسن کے بیٹے عارف نے کہا کہ حکومت سندھ نے والد کی وفات پر ان کی یاد میں مزار اور لائبریری بنانے کا وعدہ کیا تھا

لیکن والد کی وفات کو پانچ سال گزرنے کے بعد بھی اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اس لئے ہم بھارتی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ کراچی میں ان کا مزار تعمیر کیا جائے، کیونکہ سرحد پار بھی حسن صاحب کے بہت سے مداح موجود ہیں۔امریکا میں مقیم مہدی حسن کے دوسرے بیٹے کامران نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ راجستھان ان کے والد کی جائے پیدائش ہے، اس لئے وہاں ان کیلئے ایک اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا جائے۔ جہاں وہ بھی پرفارم کریں گے۔‎

آج شوبز سے 
فلم سٹار میرا کا مالی بحران کی وجہ سے عید پر صرف3سوٹ لینے کا فیصلہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم سٹار میرا کا مالی بحران کی وجہ سے عید پر صرف3سوٹ لینے کا فیصلہ ۔ ذرائع کے مطابق فلم سٹار میرا شوبز کی مصروفیات نہ ہونے کہ وجہ سے مالی بحران کا شکار ہو چکیں ہیں اور انکے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم سٹار میرااس عید پر صرف تین نئے سوٹ خر ید رہی ہیں جبکہ اپنی والدہ کیلئے ایک سوٹ لے رہی ہیں ۔
قومی ترانے کی دھن مختلف انداز سے ترتیب دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی ترانے کی دھن کو نئے آرکسٹرا پر ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدرات وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کی۔ اجلاس میں پاکستان کی 70 ویں سالگرہ منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں قومی ترانے کی دھن کو مختلف آرکسٹرا پر نئے انداز سے ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا جس میں پاکستان کے تمام صوبوں کی روایتی ا?لات موسیقی کی دھن کو شامل کیا جائے گا۔
عید پر شاہ رخ خان کے لیے پشاوری چپل کا تحفہ تیار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان عید پر پشاوری چپل پہنیں گے، ان کیلئے خصوصی چپل تیار ہوچکی ہیں، جو ممبئی روانہ کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پشاوری چپل کی دھوم بھارت تک پہنچ گئی ، پشاوری چپل پہننے کے شوقین کنگ خان کیلئے اسٹائلش چپل تیار ہوچکی ہے، ان کی چچا زاد بہن نے جب یہ آرڈر دیا تو کاریگر جہانگیر خان نے پختون روایات کے مطابق اپنی طرف سے تحفہ کے طور پر ہرن کی کھال سے خصوصی چپل تیار کی۔جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ماہ کی مدت میں یہ چپل تیار کی ہے۔اس سے قبل کاریگر نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ‘رئیس’ میں بھی ان کی بنائی ہوئی پشاوری چپل پہنی تھی۔
نواز الدین صدیقی کی نئی فلم ’’بابوشاہی بندوق باز‘‘ 25اگست کو ریلیز ہو گی
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی نئی فلم ’’بابوشاہی بندوق باز‘‘ 25اگست کو سنیما گھروں کی ز ینت بنے گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نواز الدین صدیقی کی فلم ’’بابوشاہی بندوق باز‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔فلم 25اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کے ہدایتکار کوشان نندے ہیں۔فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں نواز الدین صدیقی نے لنگی پہن رکھی ہے۔فلم کا ٹیزر بھی جلد جاری کیا جائے گا۔فلم کی کاسٹ میں دیویا دت،بدیتا بیگ،مورلی شرما۔جاتن گوسوامی،شردھا دس،انیل ، جیتوشیوارے اور بھگوان تیواری شامل ہیں۔ 
بالی وڈ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ’’گستاخیاں‘‘بنانے کا فیصلہ
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ’’گستاخیاں‘‘بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھنسالی پدماوتی کے بعد پریانکا چوپڑا اور عرفان خان کولے کر امریتا پریتم اور ساحر لدھیانوی کی کہانی کو پردہ سکرین پر لانے کی تیاری میں ہیںلیکن پریانکا ابھی بھنسالی کو وقت نہیں دے پارہی ہیں۔وہ ان دنوں ہالی وڈ کی 2 فلموں اور ٹی وی سیریز کوانٹیکو میں مصروف ہیں۔ایسے میں بھنسالی کو اپنی فلم کی تاریخ ا?گے بڑھانی پڑ رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق پریانکا کو فلم کا سکرپٹ بہت پسند آیا ہے اور وہ اس فلم کو اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتیں۔بھنسالی کا خیال ہے کہ فلم میں پریانکا امریتا پریتم کے کردار خوب نبھائیںگی۔ 
بالی وڈموسیقار اے آر رحمان نے فلم’’موم‘‘کی موسیقی 4 زبانوں میں ترتیب دیدی
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈموسیقار اے آر رحمان نے فلم’’موم‘‘کے لئے 4 زبانوں میں موسیقی ترتیب دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کی فلم ’’موم‘‘4 الگ الگ بھارتی زبانوں میں ریلیز ہورہی ہے اور ان ساری زبانوں میں اے آر رحمان نے موسیقی ترتیب دی ہے۔فلم کے پروڈیوسر اور سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے کہاہے کہ اے آر رحمان نے فلم کیلئے لاجواب موسیقی دی ہے۔ان کا کام ہمیشہ سے ہی بہترین رہا ہے اور ان کی موسیقی کی وجہ سے فلم میں ایک الگ سی رونق آگئی ہے اور شائقین اس فلم کی موسیقی سن کر لوگ لطف اندوز ہوں گے۔واضح رہے کہ فلم مام 7 جولائی کو ریلیز ہوگی

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…