بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سنجے دت کی دبئی میں افطار پارٹی میں شرکت، مسلمانوں کا اظہا ر تشکر

datetime 22  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے ناموراداکار سنجے دت نے دبئی میں منعقدہ افطار پارٹی میں شرکت کرکے مسلمانوں کے دل جیت لیے۔سنجے دت بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں شامل ہیں جن کی مسلمانوں سے دوستیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی والدہ نرگس ایک مسلمان خاتون تھیں جب کہ ان کی موجودہ بیوی مانیتا بھی درحقیقت مسلمان ہی ہیں۔ سنجے دت کی زندگی کی دواہم ترین خواتین کا تعلق مسلمان

گھرانے سے ہونے کے باعث ان کے دل میں مسلمانوں کے لیے محبت اوراحترام پایا جاتا ہے، انہوں نے اپنے دونوں چھوٹے بچوں کے بھی مسلم نام اقرا اور شاہران رکھے ہیں۔ مسلمانوں سے اسی قریبی تعلق کی وجہ سے سنجے دت ایسے کام بھی سرانجام دیتے ہیں جو کہ صرف مسلمانوں سے منسوب ہیں۔کہا جاتا ہے کہ 1994 میں جب وہ جیل میں تھے تو مصیبت کے ان دنوں میں اذان دیا کرتے تھے۔ اسی طرح انہوں نے گزشتہ روز دبئی کے ایک ریستوران میں سینکڑوں مسلمانوں کے ہمراہ افطار بھی کیا، سنجے دت کو اپنے ہمراہ روزہ افطار کرتا دیکھ کر لوگوں کے جذبات قابل دید تھے اوروہ خوشی سے پھولے نہیں سمارہے تھے۔اس موقع پر ریستوران کے جنرل منیجر نے کہا کہ رمضان کا مہینہ اپنے ساتھ رحمتیں اوربرکتیں لے کرآتا ہے، یہ مہینہ ہر مسلمان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، سنجے دت نے ہمارے ہوٹل کی پوری ٹیم کے ساتھ روزہ افطار کر کے اس خوشی کو دوبالا کر دیا ہے، آج کا دن ہم سب کبھی نہیں بھلا سکیں گے، سنجے دت کی آمد ہمارے اور ہمارے مہمانوں کے لیے ایک اعزاز ہے۔واضح رہے کہ اداکارسنجے دت ان دنوں اپنی فلم بھومی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں اداکارہ آدیتی را حیدری ان کی بیٹی کا کردارنبھا رہی ہیں، فلم رواں سال 22 ستمبر کوریلیز کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…