اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بالی ووڈ کے ’’کھل نائیک‘‘سنجے دت نے مسلمانوں کے دل جیت لئے!!

datetime 22  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے ناموراداکار سنجے دت نے دبئی میں منعقدہ افطار پارٹی میں شرکت کرکے مسلمانوں کے دل جیت لیے۔سنجے دت بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں شامل ہیں جن کی مسلمانوں سے دوستیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی والدہ نرگس ایک مسلمان خاتون تھیں جب کہ ان کی موجودہ بیوی مانیتا بھی درحقیقت مسلمان ہی ہیں۔

سنجے دت کی زندگی کی دواہم ترین خواتین کا تعلق مسلمان گھرانے سے ہونے کے باعث ان کے دل میں مسلمانوں کے لیے محبت اوراحترام پایا جاتا ہے، انہوں نے اپنے دونوں چھوٹے بچوں کے بھی مسلم نام اقرا اور شاہران رکھے ہیں۔ مسلمانوں سے اسی قریبی تعلق کی وجہ سے سنجے دت ایسے کام بھی سرانجام دیتے ہیں جو کہ صرف مسلمانوں سے منسوب ہیں۔کہا جاتا ہے کہ 1994 میں جب وہ جیل میں تھے تو مصیبت کے ان دنوں میں اذان دیا کرتے تھے۔ اسی طرح انہوں نے گزشتہ روز دبئی کے ایک ریستوران میں سینکڑوں مسلمانوں کے ہمراہ افطار بھی کیا، سنجے دت کو اپنے ہمراہ روزہ افطار کرتا دیکھ کر لوگوں کے جذبات قابل دید تھے اوروہ خوشی سے پھولے نہیں سمارہے تھے۔اس موقع پر ریستوران کے جنرل مینجر نے کہا کہ رمضان کا مہینہ اپنے ساتھ رحمتیں اوربرکتیں لے کرآتا ہے، یہ مہینہ ہر مسلمان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، سنجے دت نے ہمارے ہوٹل کی پوری ٹیم کے ساتھ روزہ افطار کر کے اس خوشی کو دوبالا کر دیا ہے، آج کا دن ہم سب کبھی نہیں بھلا سکیں گے، سنجے دت کی آمد ہمارے اور ہمارے مہمانوں کے لیے ایک اعزاز ہے۔واضح رہے کہ اداکارسنجے دت ان دنوں اپنی فلم ’’بھومی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں اداکارہ آدیتی راؤ حیدری ان کی بیٹی کا کردارنبھا رہی ہیں، فلم رواں سال 22 ستمبر کوریلیز کی جائےگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…