ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ کے معروف ترین ہیرو کا غیر قانونی بنگلہ گرا دیا گیا

datetime 22  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کے بنگلے کی ایک منزل کو غیر قانونی قرار دے کر اس کا کچھ حصہ گرادیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارشد واثی کے ممبئی کے علاقے ورسووا میں واقع بنگلے کی بالائی منزل کو ممبئی میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی قرار دیا تھا اور وہ کافی عرصے سے بنگلے کو اپنی نظر میں رکھے ہوئے تھی۔

گزشتہ ہفتے بی ایم سی نے غیر قانونی منزل گرانے کے حوالے سے پیشگی نوٹس بھی بھیجا تھا جس میں ارشد وارثی کو غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ بنگلے کی دوسری منزل کو ختم کرنے کے لیے 24 گھنٹوں کا وقت دیا گیا تھا۔نوٹس ملنے کے باوجود مبینہ طور پر ارشد وارثی نے کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد شہری انتظامیہ کے حکام بنگلہ نمبر 10 ایئر انڈیا کوآپریٹو سوسائٹی (شانتی نکیتن) پہنچے لیکن بنگلے پر تالا لگا تھا جس کے بعد حکام نے جزوی طور پر بنگلے کی دوسری منزل کو توڑا۔بی ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ کو ایک اور نوٹس جاری کریں گے کہ وہ سول حکام کو بنگلے کے اندر تک رسائی دیں تاکہ وہ غیر قانونی منزل کو گراسکیں۔اس سلسلے میں جب بھارتی میڈیا نے ارشد وارثی سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے بس اتنا ہی کہا کہ ہاں یہ درست ہے۔اطلاعات کے مطابق ارشد وارثی نے مذکورہ بنگلہ 2012 میں ایئر انڈیا کے ایک ریٹائرڈ کیپٹن سے خریدا تھا اور اس کی تزئین و آرائش کے دوران غیر قانونی طور پر اضافی منزل تعمیر کرلی تھی جس کی شکایت سوسائٹی کے ارکان نے بی ایم سی حکام کو کردی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…