پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

دپیکا پڈکون کی مختصر کپڑوں میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ۔۔ سنجے لیلا بھنسالی بڑی مشکل میں پھنس گئے

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم پدماوتی شروع دن سے ہی تنازعات کا شکار رہی ہے۔سنجے لیلا کی اس فلم میں خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون ساتھی اداکاروں رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے ساتھ نظر آئے گی۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ اس فلم کی کہانی، کردار اور اداکاروں کو لے کر جہاں انتہاپسند فلم ساز کے خلاف ہیں، وہیں فلمی حلقے بھی ان سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کے قدرے مختصر لباس والی تصاویر وائرل ہونے کے بعد فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی مشکلات میں اور اضافہ ہوگیا، اور خبریں ہیں کہ اداکارہ اور فلم ساز کے درمیان ناراضگی پیدا ہوگئی۔ڈی این اے انڈیا نے اپنی ایک خبر میں بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی کا خیال ہے کہ پدماوتی پہلے ہی اتنے تنازع کا شکار ہے، ایسے میں دپیکا پڈوکون کی ایسی تصاویر یا ایسا طرز عمل ان کی مشکلات میں مزید مشکلات پیدا کردے گا۔ادھر فلمی تنقید نگاروں کا کہنا ہے کہ پدماوتی کے لیے سنجے لیلا بھنسالی دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرکے پھنس چکے ہیں۔فلمی ناقدین نے سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی واقعات پر بنائی جانے والی فلم کا مرکزی کردار ایک خاتون کا ہے، جو اس فلم کی سب سے بڑی کمزوری ہے۔خیال رہے کہ اس فلم میں رنویر سنگھ تاریخی کردارعلاؤ الدین خلجی، شاہد کپور رانا راول رتن سنگھ اور دپیکا پڈوکون رانی پدمنی کا کردار نبھائیں گی،

جو رانا راول رتن سنگھ کی اہلیہ تھیں۔امکان ہے کہ اس فلم کو رواں برس نومبر تک ریلیز کیا جائے گا۔اس فلم کی کہانی تاریخی ہے، جب کہ انتہاپسند ہندوؤں سمیت ہندوستان کے مختلف حلقوں کا الزام ہے کہ فلم میں تاریخ کو مسخ کرکے پیش کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…