جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فاطمہ ثنا شیخ کی رمضان میں بے ہودگیاں ۔۔ سوشل میڈیا پر طوفان

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے ڈیبیو کرنے والی خوبرو مسلمان اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے رمضان المبارک کے دوران مختصر لباس پہننے پر بھارت میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔مسلمان خاندان سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے دنگل میں عامر خان کی بیٹی اور پہلوان لڑکی کا کردار ادا کیا تھاجبکہ اس سے پہلے وہ چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے بھی فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ نے 2 دن قبل انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی تھی، جس میں وہ ساحل سمندر پر کرسی پر بیٹھی نظر آئیں۔تصویر میں فاطمہ ثنا شیخ ایک کالے رنگ کے سوئمنگ سوٹ میں ملبوس ہیں جو قدرے مختصر ہے۔تصویر کو شیئر کیے جانے کے بعد پہلے تو انہیں انسٹاگرام پر مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا بعد ازاں اس تصویر کو لے کر دیگر سوشل میڈیا پر بھی بحث کی گئی۔مسلم خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے خوبرو اداکارہ کو ماہ مبارک میں ایسا مختصر لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔فاطمہ ثنا شیخ کی اس تصویر کو انسٹاگرام پر 60 ہزار بار لائیک کیا گیا ٗ اسی تصویر کو فیس بک اور دیگر سوشل سائٹس پر بھی شیئر کیا گیا۔علاوہ ازیں بھارتی اخبارات میں بھی اس تصویر پر ہونے والے بحث کی خبریں شائع ہوئیں۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…