پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

والدہ کی تربیت نے روزوں کی طرف راغب کیا : شاہدہ منی

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پرائیڈ آف پرفارمنس معروف گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ میں گیارہ ماہ تک ماہ صیام کا انتظار کرتی ہوں ، روزے رکھنے کی عادت پچپن سے ہے۔ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ میں نے چاربرس کی عمرمیں پہلی بار روزہ رکھا اور میرے گھر والوں کی خوشی دیدنی تھی جس کی بدولت میری بہت حوصلہ افزائی ہوئی ، خاص طور پر میری والدہ کی شفقت اور تربیت نے مجھے روزوں کی طرف راغب کیا ، مجھ پر خدا کی خاص عنایت ہے

کہ میں آج تک پابندی کے ساتھ روزے رکھتی ہوں اورشوبز سرگرمیوں کو مکمل طور پر معطل کر دیتی ہوں۔انکا کہنا تھا ماہ مبارک میں اپنے اردگرد بسنے والے غریبوں کاخاص خیال رکھنا چاہیے اور رمضان المبارک کیساتھ ساتھ انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرناچاہیے ، انہوں نے بتایا ماہ رمضان میں میری ریلیز ہونیوالی نعت کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی مل رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…