سنجے دت کی فلم نے ریلیز سے قبل ہی کتنے کروڑ کما لئے ؟ مداح حیران

5  جون‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں ہر روز کمائی کے نئے نئے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں کچھ برس پہلے 100 کروڑ کی کمائی بہت بڑی بات سمجھی جاتی تھی اب 200 کروڑ بھی کوئی بڑی بات نہیں لگتی ایسا ہی ایک ریکارڈ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے حصے میں آیا ہے۔سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سے بہت توقعات لگائی جارہی ہیں کیونکہ اس فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں

پر بننے والی فلم ہے جس میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور ادا کررہے ہیں۔سنجے دت کی زندگی پر بننے والی اس فلم کا نام تو ابھی تک نہیں رکھا گیا لیکن اس نے ریلیز سے قبل ہی کمائی کا ایسا نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ جسے سن کر بالی ووڈ کے ماہرین کی بولتی ہی بند ہوگئی ہے اور یہ ہے کہ فلم کی ریلیز کے حقوق فلم ساز کمپنی فوکس اسٹار انڈیا نے 180 کروڑ روپے میں خریدے ہیں لیکن اس میں سیٹلائٹ حقوق شامل نہیں۔اور تو اور یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ حقوق بھی 85 فیصد منافع کے تناسب سے فروخت ہوئے ہیں ، منافع میں 85 فیصد حصہ راج کمار ہیرانی جب کہ صرف 15 فیصد فوکس اسٹار انڈیا کا ہوگا۔راج کمار ہیرانی کی زیر ہدایت بننے والی فلموں 3 ایڈیٹس اور پی کے حقوق بھی اپنے وقتوں میں بہت مہنگے فروخت ہوئے تھے۔ ’’پی کے‘‘ کے حقوق 110 کروڑ میں فروخت ہوئے تھے اور اس میں سیٹلائٹ حقوق بھی شامل تھے لیکن سنجے دت کی فلم میں سیٹلائٹ حقوق شامل نہیں۔بھارتی تجارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 3 ایڈیٹس اور پی کے کے ساتھ عامر خان کا نام جڑا تھا لیکن یہ فلم عامر خان کے بغیر بنائی جارہی ہے اس کے حقوق کا اتنے زیادہ پیسوں میں فروخت ہونا بہت بڑی بات ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…