اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

سلمان کو زوردار مکا پڑ گیا ،جانتے ہیں مکا مارنے والا کون تھا ؟

datetime 29  مئی‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی بچوں سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ننھے بھانجے آہل سے بھی بے انتہا محبت کرتے ہیں۔سلمان خان کی منہ بولی بہن ارپیتا خان کے شوہر ایوشمان شرما نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بے پناہ وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آہل کو ان کے چھوٹے ماموں سہیل خان نے اٹھا رکھا ہے اور سلمان خان ان کے سامنے کھڑے فلم سلطان کا گانا ’’اوپر اللہ نیچے دھرتی، بیچ میں تیرا جنوں‘‘ گارہے ہیں،

گانا سنتے ہی آہل نے ماموں سے ہی سیکھی باکسنگ کا ہنر آزماتے ہوئے سلمان کے منہ پر مکے برسانے شروع کردئیے۔سلمان اور آہل کی محبت بھری لڑائی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جارہی ہے اور اب تک اسے 70 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کی پوری فیملی  دو ماہ قبل 30مارچ کو آہل کی پہلی سالگرہ کے موقع پر فلم کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر مالدیپ پہنچے تھے جہاں انہوں نے خوب دھوم دھام سے اپنے بھانجے کی سالگرہ منائی تھی۔

موضوعات:



کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…