منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے کرن جوہر کو بھی مالا مال کر دیا کتنے سو کروڑکما لیے ؟ حیران کن انکشاف

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارت کی مقامی تیلگو فلم انڈسٹری کی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے جہاں فلم کے پروڈیوسرز اور اداکاروں کو مالا مال کیا وہیں بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر پر بھی اپنے خزانے کی تجوری کا منہ کھول دیا ہے۔ہدایتکار راج مولی  کی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ بھارت کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے

بھارت سمیت دنیا بھر سے 1613 کروڑ کما چکی ہے جب کہ فلم کو ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنندہ زبان میں ڈب کر کے ڈسٹری بیوشن رائٹس مختلف کمپنیوں کو فروخت کیے گئے ہیں لیکن کرن جوہر نے فلم کے صرف ہندی ورژن کے مالکانہ حقوق خرید کر بغیر فلم بنائے کروڑوں کما لیے ہیں۔بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن ہاؤس نے فلم ’’باہو بلی 2‘‘ کے ہندی ورڑن کے ڈسٹری بیوشن رائٹس 120 کروڑ میں خریدے تھے اور فلم  کے ہندی ورڑن نے اب تک صرف بھارت میں 489 کروڑ 40 لاکھ کی کمائی کر کے ریکارڈ بنا لیا ہے جب کہ فلم کی  کل کمائی سے ڈسٹری بیوشن کے مالکانہ حقوق، 10 فیصد کمیشن اور ٹیکس کی مد میں رقم نکالی جائے تو کرن جوہر کے کھاتے میں 230 کروڑ کی بڑی رقم  منافع کی صورت میں آئے گی۔دوسری جانب فلم کے ہندی ورڑن کے دنیا بھر کی کمائی اور اس کا منافع بالکل الگ ہے جس کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے کرن جوہر پر کروڑوں کی بارش کر دی ہے اور وہ بغیر فلم پروڈیوس کیے کروڑوں کمانے والے فلمساز بھی بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے نمائش سے قبل ہی سیٹلائٹ اور ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 500 کروڑ سے زائد کی کمائی کی تھی اور فلم نے نمائش کے بعد سے اب تک 1600 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جب کہ فلم کا بجٹ صرف 250 کروڑ تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…