ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خبرناک کی عائشہ جہانزیب کی دوبارہ دبنگ انٹری

datetime 28  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کی میزبان عائشہ جہانزیب کی دوبارہ واپسی ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب نے بعض ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عارضی طو رپر نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کی میزبانی سے کنارا کشی اختیار کر رکھی تھی مگر مصروفیات ختم ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ مزاحیہ شو کی میزبانی شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے نجی ٹی وی جیونیوز نے اپنے پروگرام خبرناک کی آفتاب اقبال کے بعد بطور میزبان ذمہ داریاں سنبھالنے والی عائشہ جہانزیب کو ایک ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا تھا اورمعروف صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن جو کہ خود بھی ایک صحافی ہیں کو پروگرام کی میزبان کے طور پر ذمہ داریاں دے دی گئی تھیں۔اس صورتحال میں کچھ دن خاموش رہنے کے بعد عائشہ جہانزیب نے منظرعام پر آتے ہوئے سوشل میـڈیا کی ویب سائٹ فیس بک لائیو پر آکر اپنے مداحوں کے سوالات کا جوابات دئیے تھے۔ انہوں نے سوالات کے دوران گاہے بگاہے اس تبدیلی کی وجوہات سے بھی پردہ اٹھایاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیو انتظامیہ نے مجھ سے ایک ماہ کی رخصت پر جانے کا کہا اور پروگرام کی میزبانی کے فرائض سے ہٹا دیا۔ میں کسی چھینا جھپٹی کا حصہ نہیں بنوں گی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ سوشل میڈیا یا کسی اور جگہ اپنے جـذبات کو قابو میں رکھیں اور کوئی ایسی بات نہ کریں جو بدتمیزی اور بدتہذیبی کے زمرے میں آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری کی فیلـڈ میں آئیں گی یا نہیں اس کا فیصلہ ابھی انہوں نے نہیں کیا ، آنے والا وقت اس حوالے سے فیصلہ کرنے کی راہیں ہموار کرے گا جبکہ کسی اور چینل پر کسی دوسرے شو کی میزبانی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ ایک ماہ بعد اس حوالے سے فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو کہاتھا کہ وہ جیو ٹی وی انتظامیہ کو اپنے تاثرات سے آگاہ کریں شاید ہو سکتا ہے کہ اس سے ان کو واپس بلا لیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…