جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

معروف بھارتی فلمی جوڑے کی 19سال بعد طلاق ہو گئی

datetime 13  مئی‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی۔ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کی 18 سال رفاقت رہی ہے اور دونوں نے اختلافات کے باعث پچھلے سال ہی علیحدگی اختیار کرلی تھی جب کہ خان فیملی کی جانب سے ملائکہ کو منانے کی بھرپور کوششیں بھی کی گئیں لیکن اب یہ کوششیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ نے طلاق کے لیے ممبئی کی باندرہ فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور خان فیملی سے بیٹے اور اپنی کفالت کے لیے 15 کروڑ معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی گزشتہ روز معروف گلوکار جسٹن بیبر کے کنسرٹ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس کے بعد معاملات طے ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا لیکن اب دونوں کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق دونوں اداکاروں کی جوڑی کا بیٹا ارہان خان اپنی ماں ملائکہ اروڑہ کے پاس رہے گا اور ارباز کو بیٹے سے ملنے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ ارباز کان اور ملائکہ اروڑہ نے 1998 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک 14 سال کا بیٹا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…