ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مائیکل جیکسن کی پراسرار موت کا راز فاش،کس نے قتل کرایا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن جب انتقال ہوتاتھاتواس کی وجہ منشیات کازیادہ استعمال بتایاگیاتھالیکن ان کے قتل کے بارے میں بھی افواہیں گردش کرتی رہیں کہ معروف پاپ سنگرکوقتل کیاگیا۔مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن اوربہن لاٹویانےمائیکل جیکسن کے مرنے کے 7سال بعد ماناہے کہ ان مائیکل جیکسن کوقتل کیاگیاتھاان موت حادثاتی نہیں تھی اورنہ ہی انکی موت زیادہ نشہ کرنے کی وجہ سے ہوئی

دوسری طرف مائیکل جیکسن کے موت سے قبل اپنے دوست کولکھے گئے خطوط بھی منظرعام پرآگئے ہیں کہ جن سے ان کے قتل کی افواہوں کو تقویت مل رہی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن نے یہ خط اپنے جرمن دوست جیکب شیگن کو لکھے تھے۔مائیکل جیکسن نے اپنے دوست کوخطوط میں لکھاتھاکہ مجھے خوف ہے کہ قتل کردیاجائوں گااورمجھے قتل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔مائیکل جیکسن کے جرمن تاجردوست جیکب شیگن نے ایک نجی ٹی وی کے شومیں گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ مائیکل جیکسن کی جب موت ہوئی تواس سے قبل انہوں نے مجھے 13مرتبہ پیغام بھجوائے کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے ۔انہوں نے مزیدبتایاکہ قتل کے خوف سے مائیکل جیکسن نے چھپ چھپ کررہناشروع کر دیاتھااوراپنی ایک خفیہ گھرسے مجھے فون پرکال کی تھی کہ میری جان کوخطرہ ہے اوراس دوران وہ رورہے تھے ۔انہوں نے بتایاکہ اس کے بعد میں نے ان سے لاس ویگاس میں ملاقات کی اس موقع پرانہوں نے مجھے خط بھی دیئے ۔
۔مائیکل جیکس کے دوست نے گفتگوکے دوران بتایاکہ جب میری مائیکل سے ملاقات ہوئی توانہوں نے مجھے واضح طور پرنہیں بتایاکہ کون ان کوقتل کرنے کے درپے ہے لیکن ان کے دیئے خطوں سے واضح ہوتاہے کہ آنجہانی مائیکل جیکسن کااشارہ کنسرٹ پروموٹرزاے ای جی کی طرف ہی تھاکیونکہ اے ای جی نے لندن میں ایک کنسرٹ کاانعقادکرناتھال

یکن اس سے چندروزقبل ہی مائیکل جیکسن انتقال کرگئے ۔انہوں نے انکشاف کیاکہ مائیکل جیکسن نے اپنے ایک خط میں لکھابھی ہے کہ کنسرٹ پروموٹرزاے ای جی کامجھ پربہت دبائوہے اورمیں سخت پریشان ہوں ۔انہوں نے بتایاکہ مائیکل جیکسن اورمیں گزشتہ بیس سالوں سے دوست تھے اوروہ ایک بہترین دوست تھے جومجھ سے بچھڑ گئے اورمجھے آج بھی ان کادکھ نہیں بھولتا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…