کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دومعروف گلوکاروں عاطف اسلم اورعلی ظفرکے کنسٹرٹ کے دوران ہونے والے جھگڑے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں جبکہ ان د ونوں گلوکاروں کے مداح یہ جاننے کی کوشش میں ہیں کہ آخرکارجھگڑے کی بنیادی وجہ کیاتھی ؟تاہم اب اس کنسرٹ کے میزبان وقارذکا نے جھگڑے کی وجہ بتاکرایک اورنیاتنازعہ کھڑاکردیاہے۔وقارذکانے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں جھگڑے کی وجہ بتائی ہے کہ کنسرٹ کی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے معاملے کوغلط طورپرہینڈل کیاجس کی وجہ سے جھگڑاہوا۔انہوں نے بتایاکہ کنسٹرٹ کے موقع پرپروٹوکول دینے کیلئے 6کمپنیاں موجودتھیں
اوران کمپنیوں کی کوشش تھی کہ کنسرٹ میں شریک ہونے والے ستارو ں کوان کی کمپنی ہی پروٹوکول دے تاکہ ان کی کمپنی کی مشہوری ہو اوراس وجہ سے ان کمپنیوں کے وہاں پرموجود عہدیداروں کے درمیان جھگڑاہوگیا۔وقارذکارنے بتایاکہ جب ان افراد کے درمیان جھگڑارکوانے کیلئے کنسرٹ میں موجود ساؤنڈسسٹم کاانتظام سنبھالنے والے شخص نے مداخلت کی ا ورجھگڑارکوانے کی کوشش کی توپروٹوکول دینے والی ان کمپنیوں کے نمائندوں نے ساؤنڈسسٹم کاانتظام سنبھالنے والے شخص کے بندوں پرحملہ کر دیااوراس دوران ایک شخص کے سرمیں چوٹ لگی اوراس کاخون وہاں پرہی بہنے لگا۔