ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مشہور اداکارہ سونم نےدوسری شادی کرلی

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ سونم نے 44 سال کی عمر میں بزنس مین ڈاکٹر مرالی پوڈووال سے دوسری شادی کرلی۔سونم کا اصل نام’’بختاورخان‘‘ ہے لیکن فلمی دنیا میں انہیں سونم کے نام سے شناخت ملی جب کہ انہوں نے فلمی سفر کا آغاز 1988 میں رشی کپور کے مدمقابل فلم’’وجے‘‘سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم ’’تری دیو‘‘ کے گیت ’’اوئے اوئے ترچھی ٹوپی والے‘‘ سے ملی۔اداکارہ نے فلمسازراجیو

رائے سے کیرئیر کے عروج پر ہی شادی کر کے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جب کہ گزشتہ سال دونوں کے درمیان اختلافات کے باعث طلاق ہوگئی تھی جس سے ان کا 23 سالہ بیٹا بھی ہے لیکن اب پھر اداکارہ نے 44 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونم نے اپنے قریبی دوست اور کیرالہ کے معروف بزنس مین ڈاکٹر مرالی پوڈو وال سے دوسری شادی کی جب کہ اداکارہ کے نکاح کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ ہوئی ہے جس میں بیٹا گورو رائے ، قریبی دوست اور رشتے دار شریک تھے۔دوسری جانب اداکارہ نے بھی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرالی سے میری ملاقات پانڈی جیری میں ہوئی تھی جس کے بعدہماری دوستی محبت میں بدل گئی اور ہم نیشادی کرنے کا فیصلہ کیا لہذا 14 اپریل کوہم شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔واضح رہے کہ اداکارہ سونم نے 6 سالہ کیرئیر میں 25 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن اب دوسری شادی کے بعد ایک بار پھر فلم نگری میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

800664-sonam-1492962734-122-640x480

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…