ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

’’جے ہند‘‘ عدنان سمیع نے کن پاکستانیوں کو چھڑانے کیلئے یہ نعرہ لگا دیا ؟ جان کر آگ بگولہ ہو جائیں گے

datetime 20  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عدنان سمیع کو سنیپ چیٹ پر تنقید مہنگی پڑ گئی، سوشل میڈیا صارفین کے آئینہ دکھانے پر شدید خفت کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق سنیپ چیٹ کے سی ای او نے 2015میں مبینہ طور پر بیان دیا تھا کہ ’’یہ ایپ صرف امیر افراد کے لیے ہے، میں اسے غریب ممالک جیسے بھارت او رسپین تک توسیع نہیں دینا چاہتا‘‘۔سنیپ چیٹ کے سی ای او کی جانب سے ہندوستان کو غریب ملک کہنے پر عدنان سمیع نے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سنیپ چیٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تو پاکستانی ٹویٹر صارفین نے عدنان سمیع کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر تنقید شروع کر دی۔ایک صارف نےاپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’’عدنان سمیع کے لیے بہت بُرا محسوس کرتا ہوں، ہر بار اپنی وفاداری کا ثبوت دینا پڑتا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں لوڈ شیڈنگ دوسری بُری چیز ہے، پہلی عدنان سمیع ہیں‘‘۔ٹویٹر صارف کی جانب سے آئینہ دکھانے پر عدنان سمیع اپنی خفت مٹانے میدان میں کود پڑے اور جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ ’’پیارے پاکستانی ٹرول، میری ٹویٹس آپ کے بارے میں نہیں تھی یہ سنیپ چیٹ کے بارے میں تھیں، ہر بات میں گھسنے کی اور ایک ناکام عاشق کی طرح برتاؤ کرنے کی کوشش نہ کریں، عادت ڈال لیں، جے ہند‘‘۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عدنان سمیع کی پاکستانی صارفین نے اس وقت طبیعت صاف کی تھی جب انہوں نے گزشتہ سال لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے پر ہندوستان کا ساتھ دیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…