ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

معروف متنازعہ ماڈل متیرا کا ایسا بے ہودہ اشتہار منظر عام پر کہ عوام غصے سے آگ بگولا ہو گئی

datetime 19  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) اداکارہ و ماڈل متیرا کے ٹی وی کمرشل پر عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اشتہار فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ادکارہ و ماڈل متیرا کا ایک ٹی کمرشل آن ایئر ہے

اس ٹی وی کمرشل میں وہ ایک میڈیکل سٹور سے بچے کی پیدائش میں وقفے کے لئے پراڈکٹ طلب کرتی ہے جبکہ اس سے پہلے کھڑا شخص بھی وہ ہی حاصل کرنا چاہتا ہے مگر ہچکچاہٹ کی بناء پر وہ میڈیکل سٹور والے کو اس پراڈکٹ کا نام نہیں بتاتا اور اسی اثناء میں اداکارہ وماڈل متیرا میڈیکل سٹور میں داخل ہوتی ہیں اور بے دھڑک ہوکر بچے کی پیدائش میں وقفے کے لئے استعمال کی جانے والی پراڈکٹ طلب کرتی اس ٹی وی کمرشل کے آن ایئر ہونے پر عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔یوتھ ایکشن کمیٹی لاہور کے چیئرمین چوہدری شکیل احمد اورصدر سید گوہر عابد نے پیمرا کے چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹی وی کمرشل پر فوری پابندی عائد کی جائے کیونکہ ہمارے بچے اس کمرشل کو دیکھ کر سوال کرتے ہیں جس کا ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا ۔ انہوںنے کہا کہ حیرت ہے کہ اس طرح کی پراڈکٹ کے حوالے سے کس طرح اجازت دی گئی ۔ہماری اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ وہ اس ٹی وی کمرشل کے حوالے از خود نوٹس لے کر پیمرا کو پابند کرے کہ وہ اس اشتہار پر بند ش عائد کرے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…