جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

ہماری کونسی معروف اداکارہ پاکستانی جیل میں قید ہیں؟ بھارت نے پاکستان پر سنگین ترین الزام عائد کر دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈراموں کی معروف اداکار سارہ خان پاکستان کی کسی جیل میں قید ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارت بغیر تصدیق کے ہی پاکستان کے خلاف الزام تراشی کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرتا اور ہمیشہ ہی اسے منہ کی کھانی پڑتی ہے گزشتہ ماہ بھی بھارتی میڈیا میں ایک خبر زیر گردش رہی جس میں کہا جاتا رہا کہ حضرت نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ کے سجادہ نشین آصف نظامی اور ناظم

نظامی پاکستان آکر لاپتہ ہوگئے ہیں اور بھارتی میڈیا نے ایک واویلا کھڑا کررکھا تھا اور بھارت کی جانب سے پاکستانی دفترخارجہ میں بھی اس مسئلے کو اٹھایا گیا تاہم جب پاکستانی میڈیا نے آصف نظامی اور ناظم نظامی سے کراچی واپسی پر بات کی توانہوں نے بتایا کہ وہ اندرون سندھ دورے پر تھے جہاں موبائل فون کے سگنل نہیں آتے جس کے باعث بھارت میں موجود اپنے عزیز واقارب سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور اس طرح پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔اب بھارتی میڈیا نے نئی سازش تیار کی جس میں کہا گیا کہ بھارت کی معروف ڈرامہ سریل سپنا بابل کا بدائی میں سادھنا کے نام سے کردار ادا کرنے والی سارہ خان پاکستان کی کسی جیل میں قید ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سارہ خان ڈارمے کی شوٹنگ کرانے پاکستان میں گزشتہ کئی ماہ سے قیام پذیر تھیں اور جب ویزے کی مدت ختم ہوگئی تو انہیں غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کے جرم میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ۔دوسری جانب اداکارہ سارہ خان نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان خبروں کو افواہیں اور جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان میں چند قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے قیام پذیر ہوں تاہم مجھے جیل میں بھیجنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔سارہ خان کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے کہا کہ میں اداکارہ کے ساتھ میں روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہوں اور

جیل میں جانے کی خبر درست نہیں سارہ خان ویزے کی میعاد بڑھانے کے لئے پاکستان میں مقیم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…