منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’کہا تھا اب دوپٹہ سر سے نہیں اترے گا مگراے دوپٹے الوداع ‘‘ وینا ملک گھر گر ہستی چھوڑ کر 3سال بعد کیا کام کرنے جا رہی ہیں ؟ دھماکہ خیز انکشاف ‎

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں متنازعہ تصاویر اور حرکات، اسد خٹک سے شادی پھر خلع اوراب ویڈیو البم، وینا ملک پھر سے سب کو حیران کرنے کو تیار۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں معروف رئلیٹی شو ’’بگ باس ‘‘میں بھارتی اداکار اشمیت کیساتھ محبت کی پینگیں بڑھانے اور قابل اعتراض فوٹو شوٹ کے بعد وینا ملک نے فلمی دنیا کو خیرآباد کہتے ہوئے ایک غیر معروف

پاکستانی نوجوان اسد خٹک سے شادی کر لی تھی، شادی کے بعد ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے شوہر کیساتھ شرکت کرتے ہوئے وینا ملک نے کہاتھا کہ ان کی فلمی دنیا چھوڑنے کی وجہ مولانا طارق جمیل ہیں اور میں نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ میرے سر پر اب جو یہ دوپٹا ہے وہ میری موت پر ہی اترے گا۔ شادی کے چار سال بعد وینا ملک نے اچانک خلع کیلئے عدالت سے رجوع کیا جہاں عدالت نے وینا ملک کے حق میں یکطرفہ فیصلہ دے دیا تھا۔وینا ملک اور اسد خٹک کے مابین مفاہمت کیلئے مولانا طارق جمیل اور مفتی نعیم بھی سرگرم ہوئے مگر تاحال کوئی بھی مثبت پیش رفت سامنے نہ آسکی۔ 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر وینا ملک اور اسد خٹک کا ملی نغمہ جاری ہونے پر یہ سمجھا جانے لگا کہ شاید ان کے درمیان مفاہمت ہو چکی ہے مگر گزشتہ روز اسد خٹک کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ نے اس تاثر کو یکسر غلط قرار دے دیا جس میں انہوں نے اللہ سے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ وینا ملک اور ان کے بچوں کو جلد ان سے ملا دے۔ تاہم اب خبر یہ ہے کہ وینا ملک نے خلع کے بعد شوبز میں دوبارہ باقاعدہ انٹری دیتے ہوئےاپنی میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ شروع کروا دی ہے۔اداکارہ نے اپنے مداحوں کی بےتابی کو بڑھانے کے لیے اپنی میوزک ویڈیو کی تیاری کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

انہوں نے ایک ویڈیو میں اپنی ٹیم کو بھی مداحوں سے متعارف کروایا۔وینا کی نئی میوزک ویڈیو ‘لشکرِ جرار رواں ماں 3 تاریخ کو لانچ کی جائے گی، انہوں نے اپنی میوزک ویڈیو کی پروڈکشن خود ہی کی ہے۔اس گانے میں وینا ملک کا انداز کافی منفرد ہوگا، جو ان کے لباس اور میک اپ کو دیکھ کر محسوس ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…