اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تباہ حال پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی اور پاکستانی سینمائوں کی رونقیں بحال کرنے کیلئے دوست ملک ترکی کی ائیر لائن ’’ترکش ائیر لائن‘‘سامنے آگئی، مشترکہ فلم سازی کا معاہدہ طے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالیاور پاکستانی سینمائوں کی رونقیں بحال کرنے کیلئے ’’ترکش ائیر لائن‘‘ اور معروف پاکستانی اداکار و ہدایت کارجاوید شیخ کے درمیان مشترکہ فلم سازی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا
اہتمام کیا گیا جس میں ’’ترکش ائیر لائن‘‘کے جنرل منیجر فاتح انکان تعمیر، سیلز منیجر آغا احمد حسین اور آزاد فلمز کے خضر حیات رضوی، خالد بٹ اور جاوید شیخ نے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کئے۔ اس پہلی پاک ترک مشترکہ فلم کا نام’’وجود‘‘رکھا گیا ہے جو ترکی میں بنائی جائے گی جس میں 3گانے اور 45سین عکسبند ہونگے۔’’ترکش ائیر لائن‘‘کے جنرل منیجر فاتح اتکان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست ملک ہے