جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

ہالی و وڈ کیلئے بالی ووڈ نہیں چھوڑسکتی‘ دیپیکا پڈوکون

datetime 27  مارچ‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی پہلی ہولی وڈ فلم ’’ ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد ایسی قیاس آرائیاں سامنے آنے لگی کہ وہ بولی وڈ کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ کر اپنے کیریئر کو مکمل طور پر ہولی وڈ میں منتقل کر رہی ہیں۔ دپیکا پڈوکون نے نئی دہلی میں ہونے والے انڈیا بزنس لیڈر

ایوارڈز کی تقریب کے دوران ان تمام قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیا۔دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر اور اپنی اقدار کو باخوبی جانتی ہوں، یہ کبھی بھی تبدیل نہیں ہوں گی، میں ہولی وڈ میں کام کرنے کے موقع کو اپنے کارکردگی میں مزید بہترین سمجھتی ہوں جبکہ یہ میرے لیے کسی نئی جگہ پر مختلف افراد کے ساتھ کام کرنے کا موقع ہے۔ہولی وڈ میں کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ فلم انڈسٹری میں اپنی اپنی منفرد کہانیاں بیان کرنے کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں، جن کی کہانیاں دوسرے افراد کی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں اور میرے لیے ایسی جگہ پر کام کرنا کسی اچھے موقع سے کم نہیں۔فی الحال دپیکا پڈوکون نے کوئی اور ہولی وڈ فلم سائن نہیں کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں کئی ہولی وڈ فلموں کی پیشکش کی گئی ہے جس سے وہ بیحد خوش ہیں۔دپیکا پڈوکون اس وقت سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…