لاس اینجلس(آن لائن) ہالی ووڈ کے خوبرو اداکار ٹام کروز کے ایک مرتبہ پھر ’عشق‘ میں گرفتار ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔
اس مرتبہ ٹام کروز 28 سالہ ونیسا کیربائی کی زلفوں کے اسیر ہوئے ہیں جو ٹام کروڑ سے 26 سال چھوٹی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ونیسا کیربائی فلم ’’مشن امپاسبل‘‘ میں ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ٹام کروز نے کیربائی کو ٹی وی سیریز ’دی کرائون‘ میں اداکاری کرتا دیکھ کور انہیں اپنی فلم کے چھٹے پارٹ میں شامل کیا ہے۔ ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’ٹام کروز نے ان کو کام دینے کیلئے دبائو ڈالا۔‘‘ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ’’ٹام کروڑ نے مشن امپاسبل کے پروڈیوسرز سے کہا کہ انہیں فرنچائز کی چھٹی فلم کیلئے ونیسا کو مرکزی کردار دینا ہو گا۔‘‘ذرائع کے مطابق جب دونوں اداکار آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران ملے تو دونوں کی کیمسٹری قابل دید تھی اور یہی وجہ ہے کہ انہیں مشن امپاسبل میں مرکزی کردار مل رہا ہے۔ٹام کروز کے ردعمل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’وہ ونیسا کے حسن اور توانائی سے بہت زیادہ متاثر ہوئے.‘