’’ناراض کیوں ہوتے ہو یار ‘‘ دبنگ خان نے اجے دیوگن کیلئے کسے چھوڑ دیا ؟ جان کر داد دینگے

14  مارچ‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) سلمان خان نے قریبی دوست اجے دیوگن کی ناراضی ختم کرنے کے لیے فلم’’جنگ ساراگڑھی‘‘ پروڈیوس کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔دبنگ خان فلم نگری میں دوستی کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں اور دوستوں کے لیے کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرتے جب کہ فلم نگری میں ان کے چند ہی قریبی دوست ہیں اوروہ ان کو ناراض کرنے کا سوچتے بھی نہیں ہیں

یہی وجہ ہے کہ سلو میاں نے اجے دیوگن کی ناراضی دور کر نے کے لیے اپنا بڑا اعلان واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں سلمان خان نے ’’جنگ سارا گڑھی‘‘ پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا جس کی ہدایتکاری کے فرائض کرن جوہر اور مرکزی کردار اکشے کمار نے کرنا تھا لیکن سلو میاں کے اعلان پر ان کے قریبی دوست اجے دیوگن کو ناگوار گزرا کیوں کہ ان کی ٹیم بھی اسی موضوع پر 2 سال سے کام کررہی ہے جس کے باعث انہوں نے سلمان کو اس موضوع پرفلم نہ بنانے کا پیغام بھیجا تھا۔دبنگ خان اس حوالے سے اجے کی فلم’’بادشاہو‘‘ کے سیٹ پر پہنچے اورکافی دیر تک دونوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد سلو میاں نے اعلان کردہ پروجیکٹ’’جنگ سارا گڑھی‘‘ بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا جب کہ دبنگ خان کے اس اعلان سے اجے دیوگن کے حریف کرن جوہر ناراض ہوگئے تاہم اکشے کمار نے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…