جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

میں نے عمران خان کو کیا دیاتھا؟اورانہوں نے اس کے ساتھ کیا ، کیا؟بھارتی اداکار عامرخان کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 13  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈکے سلطان عامرخان نے جہاں اپنے منفرداندازاورجاندار  اداکاری کے ذریعےشہرت کی بلندیوں کوچھویاہے اسی طر ح وہ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہے ہیں ۔بالی ووڈکی ایک مشہورفلم ’’لگان ‘‘نے ریکاڈبزنس کیاتھااوراس فلم میں استعمال ہونے والے ایک بیٹ کو انہوں نے شوکت خانم کو نیلامی کیلئے تحفے میں دیاتھا۔یہ بیٹ عامرخان نے اس وقت کے پاکستان کےکرکٹراورتحریک انصاف کے

چیرمین عمران خان کودیا تھا۔ایک بھارتی نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بالی ووڈکے خان سلمان خان نے انکشاف کیاہے کہ ایک مرتبہ مجھے عمران خان نے ملاقات کےلئے بلایااورکہاکہ نیلامی کےلئے کوئی ایسی چیزپیش کروجس کی نیلامی سے زیادہ پیسے آئیں تومیں نے اپنی فلم ’’لگان ‘‘میں استعمال ہونے والاایک بیٹ عمران خان کودیدیاکیونکہ اس فلم میں دوبلے استعما ل ہوئے تھے جوکہ میرے نزدیک سب سے زیادہ اہم تھے ان میں سے ایک میں نے عمران خان کودیدیااوراس بیٹ کی نیلامی سے حاصل ہونے والے رقم شوکت خانم میں استعما ل ہوئی تھی ۔یادرہے کہ عامرخان نے اپنی فلم ’’لگان ‘‘کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کوچھویاتھااوران کوبالی ووڈمیں ایک نمایاں اداکارکے طورپرنئی پہچان ملی تھی ۔عامرخان نے اس کے علاوہ بھارت میں بھی کئی فلاحی تنظیموں کی امدادکی ہے اوراب بھی کرتے رہتے ہیں ۔عامرخان کااس کے بارے میں کہناہے کہ انسان کودوسرے انسانوں کی خدمت کاکوئی موقع ہاتھ سے نہیں دینے جاناچاہیے کیونکہ انسانیت کی خدمت سے دل کوسکون ملتاہے ۔ان کاکہناہے کہ انسانیت کی خدمت کی کوئی حدود نہیں ہیں جبکہ یہ خدمت کسی بھی تعمیری اندازمیں کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انسانی خدمت کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے جاناچاہیے اس سے معاشرے کے مسائل کم ہوتے ہیں اورلوگوں میں خدمت کاجزبہ پیداہوتاہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…