منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کیا آپ جانتے ہیں یہ بچہ کون ہے ؟ تصاویر دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 11  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) 1997ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم جدائی نے بے پناہ کامیابی حاصل کی تھی۔ اس فلم کے مرکزی اداکاروں میں انیل کپور، سری دیوی اور ارمیلا شامل تھے۔ اس فلم میں ان ایکٹرز کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا جو فلم جدائی کی کامیابی کی ضمانت بنی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں قادر خان، فریدہ جلال، جانی لیور، پاریش راول، اپسنا سنگھ اور جاوید جعفری کی اداکاری نے بھی فلم کو چار چاند لگا دیے تھے۔ فلم

 

جدائی میں انیل کپور اور سری دیوی نے ایک شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا جن کا تعلق ایک مڈل کلاس فیملی سے تھا۔اس فلم میں اومکار کپور اور الیشا بیگ نے انیل کپور اور سری دیوی کے بچوں کا کردار بخوبی نبھایا تھا۔ اس فلم کے مشہور اداکاروں کو تو دنیا جانتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ چائلڈ سٹار اب کس حال میں ہیں اور کیا یہ بالی ووڈ سے بھی وابستہ ہیں یا نہیں؟ تو چلیں اس بارے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔فلم جدائی میں انیل کپور کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے چائلڈ ایکٹر اومکار کپور نے اس سے قبل فلم جڑواں اور ہیرو نمبر ون میں بھی چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ اومکار نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پیار کا پنچنامہ میں اپنی جاندار اداکاری سے سب سے داد وصول کی تھی۔ اومکار نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم معصوم سے کیا تھا، جس نے انھیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ اداکاری کے علاوہ اومکار کپور ڈائریکشن کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹرز سنجے لیلا بھنسالی، فرح خان اور احمد خان کے ساتھ متعدد فلموں میں معاون ہدایتکار کے طور پر کام کیا۔

 

Omkar-Kapoor1

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…