سنجے دت کی اداکارہ ریکھا سے شادی! حقیقت منظر عام پر آ گئی

6  مارچ‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی سپر اسٹار ریکھا کی سوانح عمری شائع ہونے کے بعد سوشل میڈیا میں یہ افواہیں گرم ہیں کہ سدا بہار حسن کی مالک اداکارہ کئی برسوں سے سنجے دت کو اپنا شوہر مانتی ہیں اور ہندو عقیدے کے مطابق وہ اپنی مانگ میں سنجو بابا ہی کے نام کا سندور لگاتی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ

اداکارہ ریکھا کی سوانح عمری ’’ریکھا۔۔ دی انٹولڈ اسٹوری‘‘ کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گرم ہیں کہ1984 میں ریکھا اور سنجے دت نے شادی کرلی تھی اور اب تک ریکھا انہیں اپنا شوہر مانتی ہیں اور ہندو عقیدے کے مطابق ان ہی کے نام کا سندور لگاتی ہیں۔دوسری جانب سوانح عمری کے مصنف یاسر عثمان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی افواہیں پھیلانے والوں نے کتاب کو صحیح طریقے سے پڑھا ہی نہیں، انہوں نے ایسی کوئی بات کتاب میں لکھی ہی نہیں ٗ 1984 میں جب سنجے دت اور ریکھا ’’زمین آسمان ‘‘ میں ایک ساتھ کام کررہے تھے تو دونوں کی شادی کی خبریں پھیلی ہوئی تھیں اور اس کی تردید سنجے دت نے بھی کی تھی۔یاسر عثمان نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ریکھا کا نام کئی اداکاروں اور یہاں تک کہ پروڈیوسرز کے ساتھ بھی جوڑا جارہا تھا ان میں کمل ہاسن، شیلندرا سنگھ اور راجیو کمار بھی شامل تھے۔ سنجے دت سے ریکھا کی شادی کی خبروں کو صرف اس لیے تقویت ملی کیونکہ سنجو بابا نے ان افواہوں کو اہمیت دی اور ان کی تردید کی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…