جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سلمان کی محبت پھر جاگ اٹھی،کترینہ کیف کیلئےحیران کن کام شروع کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی سابقہ دوست کترینہ کیف کو اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں کردار دلانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔سلمان خان اور کترینہ کیف کے تعلقات ختم ہونے کے بعد سلو میاں نے اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا بلکہ مختلف تقریبات میں بھی انہیں نظر انداز کرتے رہے لیکن

اب ان کی دوبارہ سے کترینہ کیف سے قربتیں بڑھنے پر دبنگ خان ان کے فنی کیرئیر کو آگے بڑھانے میں لگ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کا فنی کیرئیر مسلسل ناکام فلموں کے باعث داؤ پر لگ چکا ہے جس کے بعد سلو میاں ان کی مدد کو آن پہنچے ہیں۔ سلمان خان نے اپنی سابقہ دوست کو نئی آنے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں کاسٹ کرانے کے علاوہ اب ہدایتکار کبیرخان سے بھی فلم’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں انہیں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس پر ہدایت کار کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان کی ناراضی کے ڈرسے ہدایتکار بھی کترینہ کے لیے فلم میں جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ شاہ رخ خان کے بعد کترینہ بھی فلم میں مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ ہدایتکار کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں سلمان خان، سہیل خان اورچینی اداکارہ ڑو ڑو اہم کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…