اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی سپرماڈل پاکستانی فلم میں،حیرت انگیزاعلان کردیاگیا

datetime 25  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)عید الفطر پر ریلیرز کی جانے والی فلم مان جاؤ نہ کے پروڈیوسر محمد خالد علی نے کہا ہے کہ کریو موشن پیکچرز کے زیر تکمیل یہ پہلی فلم ہے جس کی کاسٹ مین ایران سے تعلق رکھنے والی سوپر ماڈل ناز اور پاکستان کے ابھرتے ستارے اویل چودھری ،مرکزی کردار ادا کررہے ہیں،وہ ہفتے کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،

انہوں نے کہا کہ فلم مان جاؤ نا ،ناز کی پہلی فلم ہے،اس سے پہلے وہ بے تہاشا بین الاقوامی برانڈز کے اشتہاری مہم میں کام کرچکی ہین،جن میں ڈیور لیکوسٹ شامل ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ناز ،فارسی ،اوردو ،انگریزی اور جرمن پہ ابھور رکھتی ہیں اور ایک تربیت یافتہ ڈانسر ہیں،بچپن سے فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند تھیں،فیشن اور ایڈورٹائزمنٹ کی دنیا میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد اب پاکستانی سینیما میں بھی جلوہ گر ہونے جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ اویل چوہدری ،مرکزی کردار ادا کررہے ہیں،اویل ایک منجھے ہوئے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچا گاتے بھی ہیں،ان کے ساتھ ساتھ فلم میں ایاز سمو ،ہاجرہ یامین ،غنا علی ،نعیم حق اور سنئیر اداکار وں میں آصف رضا میر ،اسما عباس اور نئیر اعجاز موجود ہیں،فلم میں نوجوانوں میں مقبول گلوکار ،علی گل پیر بھی ایک کردار ادا کررہے ہیں،فلم کے پروڈیوسر محمد خالد نے کہا کہ ان کی پچھلی دختر کی بین الاقوامی کامیابی کے بعد فلم کا خواب ایک پیشن کی شکل اختیار کرچکا ہے اور وہ اس سال کریو موشن پکچر کے بینر تلے اور بھی کئی فلمیں ریلیز کرنے کا عزم رکھتے ہیں ،خالد علی کا ماننا ہے کہ یہ فلم پاکستانی سینیما میں سنگ میل ثابت ہوگی،انہوں نے کہا کہ اپنی فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے ہدایتکار آصف رضا نے کہا کہ وہ خود کو بہت خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ اتنی بڑی فلم سے فلمی سفر کا آغاز کررہے ہیں،اس کے علاوہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم کی محنت سکرین پر بھی نظر آئے اور عوام کے دلوں میں گھر کرے،ان کا ماننا ہے اس فلم کی اصل کامیابی یہ ہی ہوگی،فلم کی موسیقی ،شجا حیدر ،اور عاصم رضا نے کی ہے،جبکہ میک اپ پیش پریوز اور اسٹائلنگ وردہ سلیم نے کی ہے،فلم کا بیشتر حصہ کراچی میں عکس بند کیا گیا ہے اور کچچھ شوٹنگ سکھر میں بھی ہوئی ہے ،فلم اس سال عید میں سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…