جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

معروف پاکستانی گلوکارہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، وجہ کیا بنی؟

datetime 23  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) معروف گلوکارہ فریحہ پرویز بالاخر بو کاٹا ہوگئیں، مقبول گیت بوکاٹا سے شہرت پانے والی فریحہ پرویز نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ گلوکارہ نے گلوکاری کے ساتھ ہی پاکستان کو بھی چھوڑ نے کا بھی فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مشہور گیت پتنگ باز سجنا سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ فریحہ پرویز نے شوبز کو خیر آباد کہہ دیا، گلوکارہ نے گلوکاری چھوڑ کر پراپرٹی کا کام شروع کردیا۔گلوکارہ کا بطور

پراپرٹی ڈویلپر پہلا پلازہ بحریہ ٹاؤن میں تعمیر ہورہا ہے گلوکارہ فریحہ پرویز سابق شوہر نعمان جاوید سے خلع لینے کے بعد امریکہ چلی گئی تھیں، فریحہ پرویز نے دلبرداشتہ ہوکر شوبز کو خیرآباد کہا۔اے آر وائی نیوز کے نمائندے نعیم حنیف نے بتایا ہے کہ اپنی شادی ناکام ہونے کے بعد فریحہ پرویز کافی مایوسی کا شکار تھیں۔ تیس سال قبل فریحہ پرویز نے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔اس دوران انہوں نے اپنے سات البم ریلیز کئے ان کا ایک گیت بو کاٹا ہر سال بسنت کے موقع پر پوری دنیا میں سنا جاتا ہے۔فریحہ اپنی نجی زندگی اورکچھ شوبز کے حوالے سے بھی کافی مایوسی کا شکار تھیں، جس کے باعث انہوں نے شوبز سے لاتعلقی کا فیصلہ کیا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…