ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

معروف اداکار نے عالیہ بھٹ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کرشادی کی پیش کش کر دی

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے مشہورکامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر عالیہ بھٹ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کرشادی کی پیش کش کردی۔بالی ووڈ اداکار ورن دھون ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ اپنی نئی آنے والی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ کی پروموشن کے لیے مشہور کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر پہنچے جہاں وہ اپنی فلم کی تشہیر کے ساتھ ساتھ شائقین کو محظوظ کرتے رہے جب کہ شو کے دوران ورن دھون نے سب کے سامنے عالیہ بھٹ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر

 

شادی کی پیش کش کی جس سے نہ صرف تمام شائقین حیران ہوئے بلکہ اداکارہ بھی شرماتی نظر آئیں تاہم عالیہ نے شادی کی آفر پر کوئی جواب نہیں دیا۔کپل شرما کے شو میں ورن دھون کی عالیہ کو شادی کی پیش کش حقیقی نہیں بلکہ شو کے اسکرپٹ کے مطابق اور فلم کی تشہیر کے لیے تھی جب کہ شو کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں لیکن جلد ہی شو کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رن جوہر کی فلم’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ میں ورن دھون اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم 11 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…