جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سیف علی کی خوبرو بیٹی سارہ بالی ووڈ نگری میں انٹری دینے کو تیار

datetime 20  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کی خوبرو بیٹی سارہ کو ہدایت کار کرن جوہر نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے سیکوئل میں کاسٹ کرلیا۔بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے 2012 میں اپنی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘

میں 3 نئے اور نوجوان چہرے متعارف کرائے تھےجن میں ورن دھون ، سدھارت ملہوترا اورعالیہ بھٹ شامل ہیںجب کہ فلم نے بھی باکس آفس پر خوب کمائی کی تھی جس کے بعد اب ہدایت کار نے فلم کے سیکوئل میں بھی نئے چہرے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر نے فلم’’اسٹوڈنٹ آف دی  ایئر‘‘ کے سیکوئل میں ٹائیگر شروف کے مدمقابل ماڈل ڈشا پٹنی کو کاسٹ کیا تھا لیکن اب انہوں نے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا انتخاب کیا ہے جس کی تصدیق چھوٹے نواب بھی کرچکے ہیں۔ دوسری جانب سیف علی خان بیٹی کے فنی کیرئیر کا آغاز ہدایت کار کرن جوہر کی فلم کے ذریعے ہونے پرخوش ہیں اور انہوں نے ہدایت کار کی تعریفوں کے پل بھی باندھنا شروع کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ میں ہدایت کار کرن جوہر نے  ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورن دھون اور مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ کو متعارف کرایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…