لندن/لاہور (آئی ا ین پی)برطانوی ویب سائٹ میٹرو ڈاٹ یوکے نے معروف پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے بارے میں جھوٹی اور من گھڑت خبر پھیلاتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ہیتھرو ایئرپورٹ پر دو کلوگرام کوکین سمیت گرفتار کر لیا گیا ،دوسری جانب حدیقہ کیانی نے برطانوی ویب سائٹ کی اس جھوٹی خبر پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی والدہ اور بیٹے کے ساتھ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ انھیں اس جھوٹی
خبر پر یقین نہیں آ رہا، میں اپنے بھانجے کی سالگرہ میں شرکت کیلئے لاہور میں ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ویب سائٹ نے دعوی کیا کہ کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن پولیس حکام نے حدیقہ کیانی کے سوٹ کیس کی تلاشی لی تو اس میں سے کوکین نکل آئی جو پلاسٹک کے کافی بیگ میں چھپائی گئی تھی۔ جس کے بعد حدیقہ کیانی کو تفتیش کیلئے لے جایا گیا جہاں پولیس کو مزید تلاشی کے دوران کوکین سے بھرا ایک دوسرا بیگ بھی مل گیا۔ پولیس حکام نے دونوں بیگوں کو ٹیسٹ لیبارٹری بھیجا جہاں تصدیق ہو گئی کہ ان بیگز میں کوکین موجود ہے۔ ویب سائٹ نے مزید سنسنی پھیلاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی گلوکارہ سے برآمد کوکین کی مالیت تقریبا 80 ہزار پانڈز بنتی ہے۔ کوکین برآمدگی کے بعد پولیس نے حدیقہ کیانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ گلوکارہ کو لندن ڈسٹرک اٹارنی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب حدیقہ کیانی نے برطانوی ویب سائٹ کی اس جھوٹی خبر پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی والدہ اور بیٹے کے ساتھ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ انھیں اس جھوٹی خبر پر یقین نہیں آ رہا۔ میں اپنے بھانجے کی سالگرہ میں شرکت کیلئے لاہور میں ہوں۔حدیقہ کیانی نے برطانوی ویب سائٹ کی اس جھوٹی خبر پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی والدہ اور بیٹے کے ساتھ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ انھیں اس جھوٹی خبر پر یقین نہیں آ رہا۔ میں اپنے بھانجے کی سالگرہ میں شرکت کیلئے لاہور میں ہوں۔