اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی فنکاروں کوکام نہ دینے کا بیان کس طرح دلوایا گیا ؟بھارتی فلم سازوہدایتکار کرن جوہر نے زبان کھول دی

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن)بھارتی فلم سازوہدایتکار کرن جوہر نے زبان کھول دی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کام نہ دینے کا بیان ’گن پوائنٹ‘ پر دیا ، اس کے پیچھے مہا راشٹر نونرمان سینا کا ہاتھ تھا۔کرن جوہر نے کہا کہ فلم “اے دل ہے مشکل” کی ریلیز کے موقع پر ان کا پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کام نہ دینے کا بیان گن پوائنٹ پر ریکارڈ کرایا گیا تھا،،اس کے پیچھے مہاراشٹر نونرمان سینا کا ہاتھ تھا۔کرن جوہر کا وہ بیان جو انہوں نے اکتوبر دوہزار سولہ کو فلم’ اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز سے پہلے دیا تھا،فلم میں فواد خان کو

 

شامل کرنے پر راج ٹھاکرے کی تنظیم ایم این ایس ا آپے سے باہر تھی۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کرن جوہر بولے ،،ویڈیو دیکھ کر لوگ سمجھے کہ شاید میں مذاق کر رہا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو ریکارڈ کراتے وقت مجھے ایسا لگا جیسے کوئی بندوق میرے سر پر رکھی ہے۔دوسری جانب مہاراشٹر نونرمان سینا کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔تنظیم کے رہنما ایمے کھوپکر کہتے ہیں کہ ان کی جماعت بھارتی فلمساز پر پاکستانی فنکاروں کو شامل نہ کرنے کادباو برقرار رکھے گی۔اگر کرن جوہر یہ سمجھتے ہیں کہ ان سے گن پوائنٹ پر بیان ریکارڈ کرایا گیا تھا تو وہ اسے دھمکی ہی سمجھیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…