جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بالی ووڈ میں ایوارڈ کیسے لیا جاتا ہے ؟ اکشے کمار نے شرمناک کام سے پردہ اٹھا دیا

datetime 2  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ پیسوں کے عوض انہیں کئی بار ایوارڈز کی آفر کی گئی لیکن میرا جواب ہمیشہ یہ ہوتا کہ میرے لیے مداحوں کی حوصلہ افزائی سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ بھارت کے مشہور شو ’’آپ کی عدالت‘‘ میں رجت شرما کو انٹریو دیتے ہوئے اکشے کمار نے بھارتی ایوارڈ شوز کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے کئی راز افشا کردیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کئی بار پیسوں کے عوض ایوارڈ لینے کی آفرز موصول ہوئیں جب کہ ہر ایوارڈ شو سے

 

ایک رات قبل مجھے پیغام بھیجا جاتا کہ آپ ایوارڈ شو میں پرفام کریں جس کے عوض آپ کو آدھی فیس دی جائے گی اور ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا لیکن میں انہیں یہ جواب دیتا ہوں کہ میرے لیے مداحوں کی حوصلہ افزائی سب سے بڑا ایوارڈ ہے البتہ میں تقریب میں پرفارم کرنے کی پوری فیس لوں گا اور آپ اپنا ایوارڈ اپنے پاس رکھیں۔49 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ میری بیوی ٹوئنکل کھنہ طعنہ دیتی ہے کہ ان کے والدین (راجیش کھنہ اور ڈمپل کباڈیہ) کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا لیکن مجھے اب تک ایوارڈ نہیں ملا، اگر مجھے اب تک کسی بڑے ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا تو یہ میرے لیے فکر کی بات نہیں اور نہ یہ سوچ کر مجھے اپنے حوصلے میں کمی لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی کہا گیا کہ میں اس انڈسٹری میں فٹ نہیں ہوتا کیوں کہ میں دیگر ادکاروں کی طرح رات دیر تک پارٹی یا شوٹنگ نہیں کرتا ، بچپن سے ہی میری عادت بنی ہوئی ہے کہ میں جلد سوتا اور اٹھتا ہوں۔دوسری جانب اکشے کمار کے بیان نے بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی بات کو درست ثابت کردیا جو گزشتہ 15 سالوں سے کسی ایوارڈ شو کا حصہ نہیں بنے جب کہ حال ہی میں انہیں بالی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ شو فلم فیئر میں بلاک بسٹر فلم ’’دنگل‘‘ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تھا تاہم عامر خان تقریب کا حصہ نہیں بنے۔واضح رہے بلاک بسٹر فلم ’’دنگل‘‘ میں بہترین ادکار کے لیے نامزد ہونے

 

کے بعد عامر خان نے ایک انٹریو میں بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ شو فلم فیئر میں جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمرشل فلم ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…