کراچی(آئی این پی) پابندی کا شکار فلم مالک کاگانا اب سیاسی جماعتیں چلارہی ہیں۔اٹھو پاکستانیو ! انقلاب کا وقت آگیا ہے، فلم مالک کے گانے نظریہ میں کچھ یہی پیغام عوام کو دیا گیا۔ کرپشن پر بننے والی عاشر عظیم کی فلم مالک کو تو حکومتی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا مگرکوئی طاقت اِس کا مقصد نہیں دبا سکی۔پاک سرزمین پارٹی نے تو فلم مالک کے اِس گانے کو اپنالیا۔ پارٹی ترانے کے طور پر
پی ایس پی اپنی ریلیوں میں آج کل گیت نظریہ چلارہی ہے۔صرف پی ایس پی ہی نہیں پاکستان تحریک انصاف نے بھی اِس گانے کواپنے جلسے جلوسوں میں استعمال کیا تاکہ عوام کو کرپشن کیخلاف بیدار کیا جاسکے۔