اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

لڑکی کا معاملہ،اہم شخصیت کا بیٹا،کس نے مارا ،اور کیوں مارا؟ وقار ذکاءکا موقف بھی سامنے آگیا،جوابی اقدام کی دھمکی‎

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کس نے مارا ،اور کیوں مارا؟ وقار ذکاء کا موقف بھی سامنے آگیا،جوابی اقدام کی دھمکی، تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی ا ینکر وقار ذکاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خود کسی لڑکی کی ویڈیو ایسے کیوں بنائیں گے ؟مجھ پر غلط الزام لگایاگیا ہے، جب ہم باہر گئے تو باہر دس گیارہ سیکورٹی گارڈ کھڑے ہوئے تھے اور مجھے مارنا شروع کیا

تو میں نے اس سے بات کی کہ بھائی آج آپ مار رہے ہو کل ہماری باری ہوگی جس پر مسئلہ بڑھ گیا اور گارڈ نے مجھ پر کلاشنکوف رکھ لی کہ آج ہم تجھے ماردیں گے،پھر میں نے کہا کہ ماردینا اگر میں بچ گیا تو میڈیا کی پاور کا تمہیں نہیں پتہ میں بھی جواب دوں گا، اگر میں نے کسی لڑکی کو کچھ بولا ہے تو آپ کو کمپلین کرنا چاہئے ،اگر میں نے کسی لڑکی کو سوشل میڈیاپر کچھ بولا ہے تو آپ کو کمپلین کرنا چاہئے اور اس کے بعد انہی لڑکوں کو ہم نے ڈھونڈا اور ان سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے اور ان لڑکوں کو بلایا تو چار پانچ لڑکے آئے تو میں نے ان سے پوچھا کیا بات ہوئی انہوں نے ویڈیو نکالی اور دو تین لڑکوں کو بھیجی اور کہا کہ ہم نے وقار ذکاء کو کس طرح مارا ہے اب دیکھتے ہیں کہ اس کی کیا میڈیا پاور ہے اس وجہ سے میں نے ایف آئی آر کروائی ہے ،انہوں نے کہا کہ جنید حیدر کی جانب سے اب مجھے راضی نامے کی پیشکش کی جارہی ہے میں نہیں جانتا کہ جنید حیدر کون ہے اور کس اہم شخصیت کی اولاد ہے،۔ آج اگر یہ شخص نہیں پکڑا گیا تو یہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے اگر میں نے لڑکی چھڑی ہے تو میری کمپلین کی جائے ،ورنہ میرے جیسے اینکر جو کہ چھاپہ مار رپورٹنگ کرتے ہیں ان کے لئے مسئلہ بنے گا، میں مطالبہ کرتاہوں کہ اس کو پکڑ کر لایاجائے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیاگیا ہے تحقیقات ہونی چاہئیں

اگر میں مجرم ہوں تو میں جیل میں جانے کو تیار ہوں مگر مجھ پر حملہ کرنے والوں کو بھی سزا ملنی چاہئے ہم جیسا ٹی وی کا بندہ کسی بھی لڑکی کو ویڈیوبناکر نہیں چھیڑنا چاہے گا ،میں نے نہ اپنے ٹی وی چینلز کو استعمال کرنے کی کوشش کی ہے نہ ہی سوشل میڈیاپر کوئی بات ڈالی ہے۔ اگر میری غلطی ہے تو میرے خلاف بھی کارروائی کی جائے اگر میں چاہوں تو میں بھی بہت کچھ کرسکتاہوں لیکن میں نے کوئی غلط طریقہ نہیں اپنایا،اب ہفتے کی رات ہم دونوں جیل میں ہی گزاریں گے یہ بات کنفرم ہے۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…