ملتان (نیوزڈیسک)قندیل بلوچ قتل کیس میں بیان سے منحرف ہونے پر مقتولہ کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ قندیل بلوچ کے والدین نے کہاہے کہ قتل وسیم نے کیا ، ہمارے بڑے بیٹے اسلم شاہین کا کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کے جس گھر میں قندیل بلوچ کو قتل کیا گیا تھا
مقتولہ قندیل بلوچ کے والدین وہیں مقیم ہیں مقتولہ کے والدین نے کہاہے کہ قندیل کے قتل کے وقت ہمارا بڑا بیٹا اسلم شاہین کراچی میں تھا۔جبکہ مقتولہ قندیل بلوچ کے والدین نے الزام لگایاہے کہ مفتی قوی نے ان کے بیٹے وسیم اور حق نواز کو قتل کے لئے اکسایا ۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ سرکاری وکیل ان سے پچاس ہزار روپے طلب کر رہا ہے۔