والد وفات سے قبل کیا کہا کرتے تھے ؟ مائیکل جیکسن کی بیٹی کے ہوشربا انکشافات 

26  جنوری‬‮  2017

نیویارک (این این آئی)آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس مائیکل کیتھیرائن جیکسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو قتل کیا گیا تھا جب کہ ان کی زندگی میں ایسا وقت آگیا تھا جب وہ کہا کرتے تھے کہ انہیں مار دیا جائے گا۔ مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے-

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی موت کے تقریباً 8 سال بعد ان کی بیٹی پیرس جیکسن نے ایک انٹریو میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو سازش کے تحت قتل کیا گیا کیوں کہ ان کے موت کے وقت ایسے بہت سے اشارے موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کو قتل کیا گیا جب کہ خاندان کے تمام افراد سمیت ان کے مداح بھی جانتے ہیں کہ یہ سب کچھ ایک پلان کے تحت کیا گیا تھا۔پیرس مائیکل نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ بہت سے لوگ مائیکل جیکسن کو قتل کرنا چاہتے تھے اور میں نے ان لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا آگیا تھا جب ’’میرے والد کہا کرتے تھے کہ انہیں مار دیا جائے گا‘‘ جب کہ میں لوگوں کے لیے کچھ اشارے چھوڑرہی ہوں جس سے اس شخص کا پتا لگایا جاسکے۔واضح رہے کہ مائیکل جیکسن کی موت کے بعد ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گلوکار کی موت نشہ آور دواؤں کے زیادہ استعمال سے واقع ہوئی۔آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس مائیکل کیتھیرائن جیکسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو قتل کیا گیا تھا جب کہ ان کی زندگی میں ایسا وقت آگیا تھا جب وہ کہا کرتے تھے کہ انہیں مار دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…