اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

پاکستانی فلم انڈسٹری پر سوگ طاری۔۔ معروف فلمی شخصیت انتقال کر گئیں

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) معروف ہدایتکار پرویز رانا دل کا دورہ پڑنے سے 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار پرویز رانا دل کا دورہ پڑنے سے 65 برس کی عمر میں میں انتقال کرگئے۔ پرویز رانا خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم 4 سال سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، گزشتہ رات انہیں دل کا دورہ پڑا،

انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ انہیں بدھ کی سہ پہر لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔پرویزرانا نے 1976 میں ‘‘چراغ بہادر’’ نامی پنجابی فلم میں ہدایتکاری کرکے پاکستانی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اوراس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، پرویزرانا نے 46 پنجابی اور6 اردو فلموں کی ہدایت کاری کی جبکہ 1997 میں ‘‘مافیا’’ نامی اردو فلم بطور پروڈیوسر پیش کی۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…