جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان نے ایک اور ننھے اداکار کو متعارف کرادیا۔۔ جانتے ہیں یہ ننھا بچہ کون ہے ؟

datetime 26  جنوری‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں اور ننھے اداکاروں کو متعارف کروانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور اب انہوں نے اپنی نئی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں ایک اور ننھے اداکار کو متعارف کرایا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان آج کل اپنی نئی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں.

گزشتہ روز دبنگ خان نے ایک ننھے اداکار کی تصویر اپنی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جسے انہوں نے فلم میں متعارف کروایا ہے جب کہ سلمان خان کی جانب سے بچے کا نام ’’متن رے‘‘ لکھا گیا ہے۔اس سے قبل سلمان خان نے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان میں ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کو متعارف کرایا اور بچی نے فلم ’’منی‘‘ کے نام کام کیا جسے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی اور فلم کی ریلیز کے بعد ہر طرف ننھی اداکارہ کے چرچے تھے۔’’ ٹیوب لائٹ‘‘ کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں سلمان خان کے بھائی کا کرداران کے حقیقی بھائی سہیل خان ادا کریں گے جب کہ فلم سال رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس کا اب تک پوسٹر ہی منظر عام پر آیا ہے۔واضح رہے سلمان خان نے ’’ٹیوب لائٹ میں چینی اداکارہ کو بھی متعارف کروایا ہے جو ان کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ فلم میں آنجہانی اداکار اوم پوری نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…