جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان فلم انڈسٹری کی عظیم شخصیت کا انتقال،دنیابھر سے تعزیتی پیغامات

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار اورفلمساز پرویز رانا دل کا دورہ پڑنے سے 65سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے، مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بحریہ ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، شوبز شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا ۔بتایا گیا ہے کہ پرویز رانا کو دل کا شدید دورہ پڑنے پر بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

پرویزرانافلمی صنعت میں پنجابی فلموں کے حوالے سے جانا پہچانا نام تھے جبکہ انہوں نے کئی اردوفلمیں بھی تخلیق کیں۔انہوں نے کیرئیرکاآغاز1976ء میں فلم ’’چراغ بہادر‘‘سے کیا جبکہ انہوں نے اپنے کیرئیر میں 46پنجابی اور6اردوفلمیں بنائیں اوربطورفلمسازبھی کام کیا ۔مرحوم کی عمر 65 برس تھی اور انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے، پانچ بیٹیاں اور ایک بیوہ چھوڑی ہے۔ پرویز رانا کی نماز جنازہ بحریہ ٹاؤن میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں مسعودبٹ ،اچھی خان ،الطاف حسین ، عرفان کھوسٹ،الطاف قمر،بلال چودھری،سہیل بخاری،چوہدری یعقوب،جاویدرضا،چودھری اعجازکامران،پرویزکلیم،ایم ارشد،حسن عسکری،اخترشاد،فیصل بخاری،اقبال کشمیری،شفقت چیمہ،علی بخاری،نسیم حیدر،طافوخان،خاورخان،انورخان،ظہورحسین گیلانی،زیڈ اے زلفی،جراررضوی،علی جمشیدنقوی،سلیم حسن،بابربٹ،جونی ملک،انوررفیع،شیخ اکرم،الطاف حسین،یونس ملک،محمدکمال پاشا سمیت شوبز کی دیگر شخصیات اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات ہدایتکار حسن عسکری،سید نور،بہار بیگم، مصطفی قریشی ،سنگیتا بیگم، داؤد بٹ،الطاف حسین،انجمن،صائمہ، نرگس،ندیم بیگ، معمر رانا ،شان،بابر علی‘ شفقت چیمہ سمیت دیگر نے پرویز رانا کے اچانک انتقال پراپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جانا فلم انڈسٹری کے لئے نا قابل تلافی نقصان ہے ۔ پرویز رانا نے محنت اور لگن سے کام کیا اور نام کمایا ۔ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…