لاہور (این این آئی)سانپوں میں انڈین پائتھن، بلیک کوبرا، رسل سنیک اور دیگر شامل ہیں۔ ان خطرناک سانپوں کا خیال رکھنا بھی انتہائی مشکل ہے۔ سانپ خوف اور دہشت کی علامت ہیں لیکن اب جوگیوں کے علاوہ عام لوگوں میں بھی انہیں پالنے کا رحجان بڑھ رہا ہے۔ لاہور میں ایک ایسا بیوٹی سیلون ہے جہاں گاہکوں کی تفریح کے لئے گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سانپ رکھے ہوئے ہیں۔
اداکارہ وگلوکارہ رابی پیرزادہ کو سانپ پالنے کا جنون ہے اور اس نے لاہور میں واقع اپنے بیوٹی سیلون میں بھی سانپوں کے لئے خاص اہتمام کیا ہے۔ کسٹمر آتے ہیں دیکھتے ہیں اور چونک جاتے ہیں۔ بننے سنورنے کیلئے آئی خواتین کا دھیان سانپوں کی طرف ہی رہتا ہے۔سانپوں میں انڈین پائتھن، بلیک کوبرا، رسل سنیک اور دیگر شامل ہیں۔ ان خطرناک سانپوں کا خیال رکھنا بھی انتہائی مشکل ہے۔ یہ سانپ بے ضرر ہیں اوران کا زہر نکال دیا گیا ہے لیکن ان کا خوف آنے والے لوگوں کے سروں پر منڈلاتا رہتا ہے اور کچھ مانوس بھی ہو جاتے ہیں اور سیلفیاں بھی اتارتے ہیں۔